कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ رینج میں اب گٹکھا، منشیات اور خطرناک ہتھیاروں کے خلاف مہم

پہلے ہی دن 1 لاکھ 17 ہزار روپئے کا گٹکھا اور 57 ہزار روپئے کی تلواریں و خنجر ضبط

ناندیڑ: 12؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) آئندہ تہواروں اور امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر، 11 سے 25 اپریل 2026ء کے دوران ناندیڑ رینج (دائرۂ اختیار)میں گٹکھا، منشیات اور خطرناک ہتھیاروں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مہم کی قیادت پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اماپ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 10 اپریل کو تمام متعلقہ آفیسرس کو تفصیلی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مذکورہ مہم کے پہلے دن درج ذیل کارروائیاں انجام دی گئیں:
منشیات اور گٹکھا کے خلاف کارروائی:
ناندیڑ رینج میں گٹکھا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 123 کے تحت کل 2 مقدمات درج کیے گئے، اور ان کے قبضے سے 1,17,642 روپئے مالیت کا گٹکھا اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔ ان معاملات میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خطرناک ہتھیاروں کے خلاف کارروائی:
رینج میں خطرناک ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کے دوران اسلحہ ایکٹ کے تحت کل 11 مقدمات درج کیے گئے، اور ملزمان کے پاس سے 57,822 روپئے مالیت کی تلواریں اور خنجر ضبط کیے گئے۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رینج میں گٹکھا، منشیات اور خطرناک ہتھیاروں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ گٹکھا اور ممنوعہ تمباکو مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی، تقسیم اور نقل و حمل کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 123 کے تحت، منشیات کے خلاف NDPS قانون کے تحت اور خطرناک ہتھیاروں کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
’خبر‘ ہیلپ لائن کا استعمال کریں:
غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع براہ راست پولیس تک پہنچانے کے لیے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل دفتر کی جانب سے 91 50 100 100 نمبر پر ’خبر‘ نامی ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں جاری غیر قانونی کاروبار کی معلومات اس نمبر پر فون یا واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے