कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:خونی تصادم کے بعد اسپتال میں حملہ،دو پولیس اہلکار معطل

ناندیڑ :8؍اپریل (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر کے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن حدود میں بتاریخ 04 اپریل 2026 ءکی رات تقریباً 01:30 بجے دو گروہوں کے درمیان شدید نوعیت کا جھگڑا پیش آیا۔ اس جھگڑے میں تیز دھار ہتھیار کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی فوت ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد فوت شدہ شخص اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے وزیرآباد سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران زخمیوں میں سے ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں تھا۔ مزید علاج کے لیے اسے سرکاری اسپتال وشنوپوری ریفر کیا گیا۔اسی دوران جب زخمی کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا تھا تو اسپتال کے احاطے میں ہی ایک شخص نے اس پر دوبارہ تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا، جو ایک انتہائی سنگین واقعہ ہے۔ اس وقت ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی جانب سے مطلوبہ چوکسی اور مستعدی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا اور حملہ روکنے کے لیے ضروری کارروائی نہ کیے جانے کی بات ابتدائی تفتیش میں سامنے آئی ہے۔ اس معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمارنے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 25 اور ممبئی پولیس (سزا و اپیل) قواعد 1956 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے درج ذیل پولیس اہلکاروں کو ابتدائی جانچ کے تحت معطل کر دیا ہے۔
سپاہی (بیلٹ نمبر 5132) آنندراؤ کنی رام راٹھوڑ، تعیناتی: پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر
سپاہی (بیلٹ نمبر 5215) ناگیش گنپت راؤ واڈییار، تعیناتی: پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر
اس کے علاوہ متعلقہ پولیس انسپکٹر کو بھی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے اور وشنوپوری سرکاری اسپتال میں تعینات MESCO سکیورٹی اسٹاف کے انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی کے سلسلے میں خط و کتابت کی گئی ہے۔اس معاملے میں مزید محکمانہ جانچ جاری ہے اور قصورواروں کے خلاف ضابطے کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے