कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر راہی مرحوم کی زندگی نوجوان نسل کیلئےخدمتِ خلق اور انسانیت کی درخشاں مثال

بانی بزم جوہر کا آج یوم پیدائش: ڈاکٹرروبینہ شبنم

حیدرآباد۔5/اپریل (راست)ڈاکٹر روبینہ شبنم دختر ڈاکٹر علی الدین احمد والاجاہ المعروف ڈاکٹر راہی کے بموجب 5/اپریل ان کے والدِ محترم کی یوم ولادت ہے۔ بانی بزم جوہر اس دن کی شروعات خیرخیرات سے کرتے تھے۔ بعد ازاں میرچوک بازار سے خان چڑیوں کو آزاد کرتے، پھر اچھی سی ہوٹل سے ناشتہ خریدتے، اپاہج، غریب لوگوں کو کھانا دیتے۔ ان سے ان کے مقام پر بیٹھ کر خیرسگالی کرتے۔ حال احوال جاننے کی کوشش کرتے۔ اگر کوئی مرض میں مبتلا ملتا اُن کا علاج کرتے۔ اپنی گفتار سے ان کا دل بہلاتے۔ دوا دیتے،ضرورت ہوتو راشن کا وعدہ کرتے، رقم دے کر چلے آتے۔ 5/اپریل کے دن اپنے سارے کلینک پر مفت تشخیص کرتے، دوپہر کے وقت اپنے آس پڑوس میں جن کے وہ فیملی ڈاکٹر رہے وہاں یتیم خانے مدرسے میں کھانا بنواکر تقسیم کرواتے۔ بہرکیف وہ اپنی پیدائش کے دن کو ڈرکر سہم کر رنجیدہ ہوکر یہ سارے عوامل کرتے اور ہم بچوں سے کہتے میری زندگی کا ایک اور سال گزر گیا نہ جانے کیسے گزرا اچھا یا برا یہ تو اللہ جانے، نہ جانے مجھ سے کتنے گناہ سرزد ہوئے۔ کوئی نیک عمل کیا کہ نہیں، اللہ نے مجھے ایک اور سال کی مہلت دی ہے اس لیے میں یتیم،مسکین،غریب، چرندپرند کے ساتھ وقت گزار کر اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کرتاہوں۔وہ نہ صرف اپنی پیدائش کے دن یہ سارے عمل کرتے بلکہ اپنی پوری حیات میں صبح سے شام،دن، ہفتے،مہینے،سال ان کی زندگی کا طرزِعمل یہی تھا۔مجھے فخر ہے اپنے والد پر کہ وہ ایک نیک صفت انسان تھے۔ کوئی بری عادتیں‘ نہ کوئی برے عوامل ان کے پاس تھے۔ ان کی پوری زندگی خدمت خلق میں گزری۔ وہ ایک عظیم شاعر، مخلص طبیب، شفیق والد تھے۔ پچھلے 70 سال سے اردو کی خدمت انجام دے رہے تھے۔ اپنی ’بزم جوہر‘ کے حوالے سے انہوں نے کئی شہرت یافتہ ایوارڈز حاصل کئے۔ وہ مولانا محمد علی جوہر کے چاہنے والے تھے۔انہیں کے نام سے اپنی بزم کا نام ”بزم جوہر“ رکھاجو کہ ان کے جانے کے بعد بھی قائم ہے۔ ان کی کئی کتابیں شائع ہوکر منظرعام پر آچکی ہیں جس میں بالخصوص مہک، تب وتاب،دستک، کسک، انوارِحرم، لمحہ لمحہ کرب،دھنک، تنقیص وتحسین شامل ہیں۔ 5/اپریل کے دن میں اپنے والد کے ساتھ ہوتی۔تھی آج ان سے بچھڑے دوسال ہوگئے لیکن وہ بھولے ہی نہیں وہ ہر لمحہ میرے ساتھ ہیں،میرے پاس ہیں۔ میں ان سے کئے گئے وعدے کے مطابق اردو کی خدمت کرتی رہوں گی اور اپنی زبان کے قیام کا پرچم اونچا رکھوں گی۔ اردو کو زندہ رکھنے میں اپنا رول ادا کروں گی۔ میرے والد کے سبھی جاننے والوں سے ادباً گزارش ہے کہ 5/اپریل کے اس یادگار دن پر جناب ڈاکٹر راہی کے لیے دعائے مغفرت کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے