कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کتاب سے دوستی، روشن مستقبل کی ضمانت!15؍اکتوبر کو ’’یومِ ترغیب مطالعہ‘‘ منانے کی اپیل

تعلیمی اداروں میں خصوصی پروگرام منعقد کرنے پر زور

ملکاپور: 12/ اکتوبر ( محمد احسان سر ) ممبئی: 12؍ اکتوبر موصول مراسلے کے حوالے سے، کتاب بینی کے فروغ اور نئی نسل میں مطالعے کا ذوق پیدا کرنے کے مقصد سے مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی نے 15؍ اکتوبر، بروز جمعرات، سابق صدرِ جمہوریۂ ہند اور ممتاز سائنس داں بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یومِ پیدائش کے موقع پر ’’یومِ ترغیبِ مطالعہ‘‘ منانے کی اپیل کی ہے. مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کے چیئرمین سید حسین اختر سید عبدالرشید کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ریاست کے اسکولوں، کالجوں، مدارس، اساتذہ، طلبہ، کتب خانوں اور ادبی و تعلیمی اداروں سے اس مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد کرنے کی گزارش کی گئی ہے.
اکیڈمی نے مطالعے کو علم و شعور، فکری بالیدگی اور شخصیت سازی کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کتابوں سے نئی نسل کا رشتہ مضبوط کرنے پر زور دیا ہے. موبائل فون اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے درمیان بچوں میں گہرائی سے پڑھنے اور غور و فکر کرنے کی عادت پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے. اس موقع پر کتاب خوانی، مضمون نویسی، تقریری مقابلوں، ادبی نشستوں، کتابوں کی نمائش اور کتب خانوں کے دوروں جیسے پروگرام منعقد کیے جا سکتے ہیں. اساتذہ اور والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کو نصابی کتابوں کے ساتھ ادب، سائنس، تاریخ، سوانحِ حیات اور معلوماتِ عامہ پر مبنی معیاری کتابیں پڑھنے کی ترغیب دیں.
یومِ ترغیبِ مطالعہ اردو زبان و ادب سے نئی نسل کو جوڑنے کا بھی بہترین موقع ہے. ضرورت اس بات کی ہے کہ مطالعے کو محض ایک روزہ سرگرمی کے بجائے روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنایا جائے، تاکہ طلبہ میں علمی وسعت، تخلیقی صلاحیت اور اظہارِ خیال کا اعتماد پیدا ہو. کتابوں سے دوستی ہی باشعور نسل اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر کی مضبوط بنیاد ہے.
15 اکتوبر 2026 کو یومِ ترغیب مطالعہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاںٔے اور کتابوں سے دوستی کو ایک مستقل عادت میں تبدیل کیا جائے کیونکہ ایک روشن ذہن ہی باشعور فرد، ذمہدار شہری اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے