कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں اعزازی تقریب کا انعقاد

جلگاؤں: 4؍اپریل (راست) اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں حال ہی میں ایک باوقار اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حال ہی میں منعقدہ ٹی ای ٹی (TET) امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے سید منظور الٰہی سر اور محسن سر کا اسکول کی جانب سے خصوصی اعزاز کیا گیا۔تقریب کے دوران دونوں اساتذہ کو شال اور گل دستہ پیش کر کے ان کی تعلیمی کامیابی کو سراہا گیا۔ ان کی اس کامیابی سے پورے اسکول میں خوشی کا ماحول دیکھنے میں آیا۔اسی کے ساتھ، اسکول کے ذاکر بشیر سر کو آل انڈیا اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حاصل ہونے والے “آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ” پر بھی خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ ان کی شاندار تدریسی خدمات، لگن اور طلبہ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں اسکول انتظامیہ نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر پرنسپل ریاض شاہ بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔ تقریب میں اسکول کے اساتذہ، طلبہ اور دیگر عملہ شریک رہا۔ سبھی نے معزز اساتذہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو قابلِ تقلید قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے