कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سرسید احمد خان اردو پرائمری اسکول جنتور میں اسکول ڈے اور الوداعی تقریب شاندار انداز میں منعقد

جنتور:4؍اپریل ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی)سرسید احمد خان اردو پرائمری اسکول، گلشن کالونی جنتور میں بتاریخ 2 اپریل 2026 بروز جمعرات جماعت ہفتم کے طلبہ کے اعزاز میں "اسکول ڈے” اور الوداعی تقریب نہایت شاندار اور پُروقار انداز میں منعقد کی گئی۔پروگرام کی صدارت صدر مدرسہ شیخ زنیرہ شیخ آصف نے کی، جبکہ نائب صدارت پٹھان حمزہ خان اویس خان کے سپرد رہی۔ تقریب کا آغاز اسکول ڈے کی سرگرمیوں سے ہوا جس میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس کے بعد الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں جماعت ہفتم کے طلبہ نے اپنے تعلیمی سفر کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کیا۔ طلبہ نے اساتذہ کی رہنمائی اور اسکول کے ساتھ اپنے تعلق کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا، جس سے تقریب کا ماحول جذباتی اور یادگار بن گیا۔تقریب کے اختتام پر جماعت ششم کے طلبہ کی جانب سے مہمانوں اور طلبہ کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں اسکول کے تمام اساتذہ نے بھرپور تعاون اور محنت کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت یہ تقریب ہر لحاظ سے کامیاب اور یادگار ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے