कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سٹی اسٹریٹ سیفٹی ٹیم کی جانب سے عوامی مقامات پر شراب پی کر امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی

ناندیڑ: 3؍مارچ (نمائندہ اعتبار) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر شہر میں عوامی مقامات پر ہونے والے جرائم پر قابو پانے کے لیے قائم کردہ ’’ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو‘‘ کے تحت ٹیم نے کارروائی انجام دی۔ اس مہم کو سورج گرو کی رہنمائی میںٹیم کے سربراہ سب انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے اور دیگر پولیس اہلکاروں نے 01 اور 02 اپریل 2026 کو مختلف علاقوں میں نافذ کیا۔
(۱) ایئرپورٹ علاقہ: گشت کے دوران وسنت راؤ نائک چوک سے آنند نگر جانے والی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پائی گئی، جس پر موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت 500 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقے میں شراب کی دکانوں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی جانچ کی گئی۔
(۳) وزیرآباد: بس اسٹینڈ پر 2 افراد شراب نوشی کرکے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پائے گئے، جن کے خلاف دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس قانون کے تحت کارروائی کی گئی۔ ساتھ ہی علاقے میں شراب کی دکانوں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔
(۳) ناندیڑ دیہی: ایم آئی ڈی سی علاقے میں گشت کے دوران 2 افراد شراب پی کر ہنگامہ کرتے ہوئے ملے، جن پر دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ متعلقہ علاقوں میں بھی جانچ کی گئی۔
(۴) بھاگیہ نگر: اشوک نگر جانے والی سڑک پر ایک بغیر نمبر کی موٹر سائیکل پر 500 روپئے جرمانہ کیا گیا۔ چھترپتی چوک اور زراعت میدان میں 3 افراد شراب پی کر امن میں خلل ڈالتے ہوئے پائے گئے، جن کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں شراب کی دکانوں اور ہوٹلوں کی جانچ بھی کی گئی۔
(۵) دامنی ٹیم : دگلور ناکہ اور برکی چوک میں 10 افراد شور و غل کرتے ہوئے عوامی امن میں خلل ڈال رہے تھے، جنہیں پکڑ کر پولیس اسٹیشن اٹوارہ میں دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔
آخر میں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے عوام سے اپیل کی کہ کوئی بھی شخص عوامی مقامات پر شراب نوشی نہ کرے اور نہ ہی ایسے افراد کو سہولت فراہم کرے، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے