कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جامعۃ البنات حیدرآباد میں فراغت پانے والی طالبات کی خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد

ناظم جامعہ و معلمین و معلمات کے خطابات ۔ طالبات کے جذبات سے لبریز تاثرات

حیدرآباد:2؍اپریل (راست) جامعۃ البنات حیدرآباد میں حسب روایت ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمیت اور فضیلت کرنے والی طالبات کے لیے وداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی ابتدا عالمیت رابعہ کی طالبہ نعمی منیب کی تلاوت سے ہوئی۔اس کے بعد سکینہ بدر (عالمیت ثانیہ ) نے حمد پیش کی۔فارغ ہونے والی طالبات نے جامعہ سے جدائی پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا۔ سب سے پہلے فضیلت ثانیہ کی طالبات یسریٰ فاطمہ، بریرہ فاطمہ، اسکے بعد عالمیت رابعہ کی طالبات سعدیہ فاطمہ، اور نعمی منیب نے اپنے تاثرات پیش کۓ ۔ اپنے والدین و اساتذہ کے شکریہ کے بعد جامعہ سے جدائی پر اپنا حال دل‌ بیان کیا۔ آخر میں اپنی ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ گزارے ہوۓ چند دلچسپ واقعات بیان کۓ اور اپنی علمی سفر کی روداد سناتے ہوئے جامعہ سے اپنے لگاؤ اور محبت کا اظہار کیااس کے بعد فارغ ہونے والی طالبات کے لۓ فضیلت اولی کی جانب سے ترانہ پیش کیا گیا۔ *جو آنکھوں سے اشک لہو بہہ رہے ہیں سبھی الوداع آپ کو کہہ رہے ہیں۔ اس کے بعد فضیلت ثانیہ کی طالبات نے مل کر الوداعی ترانہ پیش کیا۔ *جہاں سالوں رہے وہ آشیاں اب چھوڑ جائیں گے بچھڑ کر جامعہ سے اشک کا دریا بہائیں گے۔محترمہ فوزیہ نائب صدر معلمہ نے عباد الرحمن کی صفات کو اپنانے کی ترغیب دلائی اور دین کے ساتھ دنیوی تعلیم کی ترغیب دلائی اور کہا کہ جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اسکی موت کے بعد اسکا عمل منقطع نہ ہو تو وہ علم کو نشر کرے ۔محترمہ روحی صاحبہ نے بہترین نصیحتوں سے نوازتے ہوئے کہا کہ صحابیات کے نقش قدم پر چلیں۔حضرت خدیجہ و عائشہ و فاطمہ کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں اور ازدواجی میں صبر اور حوصلے کی تلقین کی۔اسی طرح معلمہ ماریہ صاحبہ نے نصیحتوں سے نوازتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے نماز کی پابندی کریں اور امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا فریضہ ضرور انجام دیں اسی طرح معلمہ نسرین صاحبہ نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ڈگری حاصل کرنا کامیابی نہیں بلکہ علم پر عمل کرنا اصل کامیابی ہے لہذا کردار کو اپنی پہچان بنائیں وقت کی قدر کریں، اپنے والدین اور اساتذہ کا ادب و احترام کریں، صدر معلمہ محترمہ آنسہ سمیہ نے طالبات کو فضیلت کرنے کی ترغیب دلائی اور کہا کہ حصول علم کا سلسلہ تادم حیات جاری رکھنا چاہئے ،حضرت مولانا حافظ رفیق احمد نظامی ناظم جامعۃ البنات حیدرآباد نے طالبات سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے اعتبار سے بہت محنت جدوجہد اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کی ہے اب اس کو قائم رکھنا اور دوسروں تک پہنچانا یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ جامعہ اور جامعہ کے منتظمین کی جانب سے جو کچھ ہو سکا انہوں نے آپ کے لیے کیا ۔اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ جامعہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اس کے قدردان بنیں اور جامعہ کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا رول ادا کریں۔ زمانے کے حساب سے نئی نئی دریافتیں اور نئی راہوں کو تلاش کرتے رہیں۔ قرآن مجید میں غور و فکر اور تدبر پیدا کریں اور اس کی خدمت کو اپنے لیے باعث نجات سمجھیں ۔مولانا احمد قاسمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہاں برسوں تعلیم حاصل کی ہے۔ تربیت پائی ہے اور بہت کچھ سیکھا ہے۔ یہاں سے جانے کے بعد آپ کی ذمہ داری ہے کہ جامعہ سے لوگوں کو جوڑیں اور جامعہ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں جامعہ کا جو مشن ہے اس کو عام کریں۔ اپنے محلے اور اپنے اپنے علاقوں میں درس و تدریس کا کام انجام دیں ۔پڑھنے پڑھانے کا ماحول بنائیں اور اس لائن کو اختیار کریں۔ آج خواتین ملت کو اس کی بہت ضرورت ہے اور جامعہ کا مشن بھی یہی ہے لہذا اس کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔ کیونکہ لڑکیوں میں ارتداد پھیلتا چلا جا رہا ہے۔ اگر ان کی تعلیم و تربیت کا بہتر طور پر انتظام ہو جائے گا تو یقینا وہ اپنے ایمان و عمل پر پختہ طور پر قائم رہ پائیں گی اور کسی بھی سازش کا شکار ہونے سے بچ جائیں گی ۔آپ ایسی زندگی گزاریں کہ کوئی آپ پر انگلی نہ اٹھا سکے۔مولانا مفتی عبدالحئی قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد ہی اس پر عمل کرنا ہے اسی کے ذریعے دونوں جہاں کی کامیابیاں حاصل ہوتی ہے۔لہذا اپنے اندر تقوی پرہیزگاری حیا اور شرم کی صفت پیدا کریں اور جو کچھ دین آپ نے سیکھا ہے اس کو دوسروں تک پہنچائیں اور قران و سنت پر مضبوطی سے عمل پیرا ہوں ۔مولانا الیاس علی ندوی صاحب نے چند عربی اشعار طالبات کے سامنے پیش کیے جس میں فارغ ہونے والی تمام طالبات کے نام مذکور تھے اور انہی اشعار میں پوشیدہ کلمات کو ڈھونڈنے کی ذمہ داری طالبات کو دی اور بروقت جواب دینے پر انعام کا اعلان کیا چنانچہ فضیلت اولی کی طالبہ مبشرہ نے درست جواب دیا جس پر مولانا نے خوشی ظاہر کی اور ان کے انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مفتی عبدالفتاح عادل سبیلی نے بھی طالبات کو نصیحت کی اور اساتذہ معلمات اور مربیات کا ساری زندگی ادب و احترام کرنے۔ اپنے اندر حوصلہ جرات پیدا کرنے۔ ہر طرح کے کبر و غرور سے مکمل طور پر اجتناب کرنے اور اپنے کردار کو صاف ستھرا اور شفاف بنانےکی تلقین کی ۔ اللّٰہ تعالیٰ ہماری طالبات کو ہر قسم کے فتنوں اور اپنوں و غیروں کے شر سے محفوظ رکھے ۔آمین ۔پروگرام کی نظامت سمیہ فاطمہ اور مبشرہ احسن نے کی ۔اس طرح ایک یادگار دن اختتام کو پہنچا ۔واضح رہے کہ یکم اپریل سے جامعہ میں سمسٹر 2 / سالانہ امتحانات کا آغاز ہورہا ہے ۔
جاری کردہ: انتظامیہ جامعۃ البنات حیدرآباد

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے