कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ تعلیم الاسلام کا 61 ویں سالانہ جلسہ عام کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ:11 مارچ ( شیخ عمران ) پرانا کھڑکپورہ میں نونہالان ملت کی دینی واخلاقی تربیت کا مبارک فریضہ انجام دینے والے مدرسہ تعلیم اسلام کا 61 ویں سالانہ جلسہ راشن کی دکان نزدیک سلمان ہوٹل کے سامنے منعقد کیا گیا تھا ادارہ دارالاسلام کی نگرانی میں چلنے والے اس مدرسہ تعلیم اسلام کا سالانہ جلسہ عام حافظ و قاری نواب صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گیا جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی عیید الرحمن صاحب اشاعتی ( امام و خطیب مسجد عابدین نئی آبادی ) جناب خواجہ خان صاحب ( رکن جماعت اسلامی ہند ناندیڑ ) مفتی محمد عامر صاحب ندوی (نائب ناظرمکتب دارالاسلام ) جناب عبدالستار خان صاحب( نائب صدر ادارہ دارالاسلام ) جناب محمد انیس صاحب( سیکریٹری مکتب دارالاسلام ) جناب شعیب شہباز صاحب( رکن جماعت اسلامی ہند ناندیڑ ) موجود تھے تعلیم اسلام میں حافظ شیخ محبوب و مولانا محمد فرحان اشاعتی صاحب اپنی تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں جلسہ میں مدرسہ کے ننھے طلباء و طالبات نے اپنے تعلیمی مظاہرہ پیش کئے ان معصوم بچوں نے حمد نعت مکالمے تقاریر احادیث کلیمات پیش کرتے ہوئے حاضرین سے زبردست داد و تحسین اور انعامات وصول کئے مدرسہ سے اس سال ۱۰ خوش نصیب طلباء نے ناظرہ قرآن مکمل کیا بعد جلسہ مہمانان کے ہاتھوں طلباء و طالبات کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر مولانا مفتی عیید الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو تلقین کی کہ وہ اپنے بچوں کی دینی تعلیم کے لئے اتنی فکر کریں کہ وہ جیسا اپنے بچوں کے لیے عصری تعلیم کی فکر کرتے ہیں اور ساتھ ہی اولاد کی تربیت حقوق اولاد سے متعلق رہنمائی فرمائی جلسہ میں سرپرستوں کے علاوہ کھڑکپورہ و اطراف کے حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی جلسہ کے فرائض مولوی جاوید نے بحسن خوبی انجام دیں جلسے عام کو کامیاب بنانے میں مدرسہ تعلیم اسلام کمیٹی کے ذمہ داران مجید خان صاحب عبدالعظیم محمد حاجی صاحب ,عبدلغفار خان , عبدالشمیم ,شیخ محبوب , ظفرخان ,شیخ ظہیر ,جاوید علی ، محمد فیاض سید عابد نے بہت ہی اہم رول ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے