कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول کنیا سیلو میں رمضان کے موقع پر انعامی تقریب

سیلو :28؍مارچ (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول کنیا سیلو کی جانب سے جمعہ بتاریخ 27؍مارچ ایک مختصر مگر بامقصد پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز نعتِ پاک سے ہوا۔ اس تقریب کا مقصد ماہِ رمضان المبارک مکمل روزے رکھنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔اس موقع پر ساتویں جماعت کی طالبہ زویا شیخ اسلام نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ چھٹی جماعت کی طالبہ ارم شیخ رفیق دوسرے نمبر پر رہیں۔ دونوں طالبات نے رمضان المبارک کے مکمل 30 روزے رکھے۔ہیڈ ماسٹر صاحبہ سیدہ راحیلہ اور اسکول کی صدر صاحبہ فرزانہ خان کے ہاتھوں طالبات کو ہاتھ کی گھڑیاں بطور انعام پیش کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر محمد بشرالدین قاضی سر نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے