कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیضانِ حق اردو پرائمری اسکول پربھنی میں منفرد تعلیمی سرگرمی فیضانِ حق اردو پرائمری اسکول میں تعلیمی بازار کا انعقاد

طلبہ نے عملی سرگرمی کے ذریعے میٹر، سینٹی میٹر، کلوگرام، گرام، لیٹر اور ملی لیٹر کی اکائیوں کو سمجھا

پربھنی:12؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )11 اگست 2026ء:مجلسِ اشاعتُ الحق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ انصرام فیضانِ حق اردو پرائمری اسکول میں طلبہ کے لیے پیمائش اور ناپ تول کے موضوع پر ایک منفرد اور معلوماتی تعلیمی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی کا مقصد طلبہ کو پیمائش کی مختلف اکائیوں سے صرف کتابی طور پر نہیں بلکہ عملی اور تجرباتی انداز میں روشناس کرانا تھا۔اس موقع پر اسکول میں ایک تعلیمی بازار سجایا گیا، جس میں کپڑے کی دکان، سبزی کی دکان، کرانہ اسٹور، اناج کی دکان سمیت مختلف دکانیں قائم کی گئیں۔ طلبہ نے دکاندار اور گاہک کے کردار ادا کرتے ہوئے اشیاء کی خرید و فروخت کا عملی مظاہرہ کیا، جبکہ ایک طالب علم نے دودھ فروش کا کردار ادا کرتے ہوئے لیٹر اور ملی لیٹر کے ذریعے دودھ کی پیمائش کی۔سرگرمی کے دوران طلبہ نے کپڑے کی پیمائش کے لیے میٹر اور سینٹی میٹر، اشیاء کے وزن کے لیے کلوگرام اور گرام، جبکہ مائعات کی پیمائش کے لیے لیٹر اور ملی لیٹر کا عملی استعمال کیا۔ اس طرح بچوں نے کھیل، مشاہدے اور عملی تجربے کے ذریعے پیمائش کی اکائیوں کے فرق اور ان کے روزمرہ استعمال کو آسانی سے سمجھا۔اس سرگرمی کا بنیادی مقصد ’’کر کے سیکھنے‘‘ (Learning by Doing) کے تصور کو فروغ دینا تھا، تاکہ طلبہ ریاضی کے تصورات کو حقیقی زندگی سے جوڑ سکیں۔ اس عملی سرگرمی کے ذریعے بچوں میں پیمائش اور ناپ تول کی سمجھ کے ساتھ ساتھ حساب کتاب، گفتگو، اعتماد، لین دین اور باہمی تعاون جیسی صلاحیتیں بھی پروان چڑھیں۔طلبہ نے اس سرگرمی میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور مختلف دکانوں پر اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔ تعلیمی بازار نے بچوں کے لیے سیکھنے کے عمل کو نہ صرف آسان بلکہ دلچسپ اور یادگار بھی بنا دیا۔اس موقع پر مجلسِ اشاعتُ الحق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پربھنی کے سیکریٹری جناب حافظ قاضی مہذب الدین صاحب نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمی پر مبنی تعلیم بچوں میں سیکھنے کا شوق پیدا کرتی ہے اور انہیں کتابی معلومات کو روزمرہ زندگی سے جوڑنے میں مدد دیتی ہے۔ فیضانِ حق اردو پرائمری اسکول میں منعقدہ یہ تعلیمی بازار بچوں کے لیے نہایت دلچسپ، مفید اور معلوماتی ثابت ہوا۔مجلسِ اشاعتُ الحق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ انصرام اسکول کی جانب سے منعقد کی گئی یہ سرگرمی بچوں کو عملی اور بامقصد تعلیم فراہم کرنے کی جانب ایک قابلِ ستائش قدم ہے۔سر گرمی کے آخر میں اسکول ھٰذا کے صدرمدرس منیب الدین سر نے تمام اساتذہ و طلباء کا شکریہ دا کیا ۔اس سرگرمی کو کامیاب بنانے میں مصیب الدین سر،اظہر انیس سر ،ارشد سر ،نعمان سر ،صادقہ میڈم ثانیہ میڈم و دیگر تمام اساتذہ نے انتھک محنت کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے