कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حافظ سید سیف الوہاب کی تکمیلِ حفظِ قرآن پر آج مسجد عمر فاروقؓ میں گلپوشی

ناندیڑ:14؍اگست ( راست) حافظ سید سیف الوہاب ولد سید مسعود علی صاحب (مرحوم) نے قرآنِ مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ اس بابرکت موقع پر ان کی حوصلہ افزائی اور دعاؤں کے لیے آج جمعہ، 14 اگست 2026ء کو مسجد عمر فاروقؓ، عمر کالونی میں نمازِ جمعہ کے موقع پر خصوصی گلپوشی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر حافظ سید سیف الوہاب کی دستاربندی و گلپوشی کی جائے گی اور ان کے حفظِ قرآن کی تکمیل پر اہلِ خانہ، رشتہ داروں، دوست احباب اور اہلِ محلہ کی جانب سے مبارک باد پیش کی جائے گی۔ تقریب میں حافظِ قرآن کے لیے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام رہے گا۔منتظمین نے تمام متعلقین، اہلِ محلہ اور احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت موقع پر خصوصی شرکت فرمائیں اور حافظ سید سیف الوہاب اور ان کے اہلِ خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
الٰہی رونقِ اسلام کے سامان پیدا کر
دِلوں میں مومنوں کے اُلفت قرآن پیدا کر

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے