कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے موقع پر رنگ بھرو و ڈرائنگ مقابلہ

پربھنی :12؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف): دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے ادارہ مؤید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی میں یومِ آزادی کے موقع پر طلبہ و طالبات کی تخلیقی، فکری اور فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے رنگ بھرو و ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد 12 اگست کو کیا گیا۔ یہ پروگرام CEE اور مؤید المسلمین ہائی اسکول کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں اسکول کے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 335 طلبہ و طالبات نے بڑے جوش و خروش، شوق اور ذوق کے ساتھ حصہ لیا۔مقابلے کا بنیادی مقصد طلبہ میں تخلیقی سوچ، مشاہداتی صلاحیت، فنکارانہ ذوق اور آزادانہ اظہارِ خیال کو فروغ دینا تھا۔ طلبہ و طالبات نے مختلف موضوعات پر رنگوں کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ اس سرگرمی کے ذریعے طلبہ کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا۔پروگرام کے آغاز کے موقع پر CEE کے ذمہ داران اور معززین موجود تھے۔ اس موقع پر CEE نائب صدر شیخ معروف ، محمد یونس انصاری،سابقہ صدرِ مدرس ضلع پریشد، اور CEE کوآرڈینیٹر نجم فاروقی فاروقی نے خصوصی شرکت کی۔اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط محمد نے معزز مہمانان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔ مہمانانِ گرامی نے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس طرح کی تخلیقی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔خمیسہ غلام محمد مٹھو (سیکرٹری دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی و CEE کے صدر) نے کہا کہ ڈرائنگ اور رنگ بھرو جیسی سرگرمیاں طلبہ کی تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ شیخ معروف(نائب صدر CEE)نے بھی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں بچوں کے اندر خود اعتمادی، یکسوئی، مشاہدے اور تخلیقی سوچ پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد پر CEE اور اسکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر اسکول کی انچارج اور پروگرام کی نگران محترمہ فاروقی عطیہ صاحبہ کی نگرانی میں مقابلے کا انعقاد نہایت منظم اور خوش اسلوبی سے عمل میں آیا۔ اساتذہ اور CEE کے ذمہ داران نے بھی طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے صدر جناب افضل سیٹھ پاڈیلا، سیکریٹری جناب خمیسہ غلام محمد مٹھو اور اسکول کمیٹی کے چیئرمین موسیٰ یوسف ناگانی نے اس نوعیت کی تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے نصابی تعلیم کے ساتھ ایسی سرگرمیاں بھی ناگزیر ہیں۔اس موقع پر CEE اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مثبت، تعمیری اور تخلیقی سرگرمیوں سے جوڑنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔335 طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت نے رنگ بھرو و ڈرائنگ مقابلے کو کامیاب اور بامقصد بنا دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے