कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تنگ گلی میں روشنی کا انتظام، مکینوں کی جانب سے نگر سیوک محمد ذاکر میمن کا شکریہ

ملکاپور: 26 /مارچ ( محمد احسان سر ) بلڈھانہ ضلع کے شہر ملکاپور کے پرابھاگ نمبر 13 کے صیقل پورہ علاقہ میں واقع عاشورخانہ، محمد رفیق (آٹو والے ) اور محمد عرفان ( آٹو والے ) کے گھر کے قریب ایک تنگ گلی میں کافی عرصہ سے مناسب روشنی کا انتظام نہیں تھا. عاشورخانے کے پول سے آنے والی روشنی نہ ہونے کے برابر تھی، جس کی وجہ سے رات کے وقت رہائشیوں کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا. اس مسئلے کو لے کر علاقے کے مکینوں نے نگر سیوک محمد ذاکر میمن سے رابطہ کیا اور اپنی پریشانی ان کے سامنے پیش کی . نگر سیوک نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت دے کر گلی میں مناسب روشنی کا انتظام کروایا۔. اب گلی میں خاطر خواہ روشنی دستیاب ہونے سے مقامی باشندوں کو بڑی راحت ملی ہے. اس فوری مسئلہ حل کرنے پر گلی کے تمام مکینوں نے نگر سیوک محمد ذاکر میمن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہا ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے