कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و سیکرٹری محمد ساجد نثار احمد کا پُرتپاک استقبال

پربھنی:26؍مارچ (محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و سیکرٹری جناب محمد ساجد نثار احمد کی ہنگولی سے واپسی پر پربھنی آمد کے موقع پر ضلع صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ محمد سرور شریف کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر ایک باوقار اور پُر وقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر معروف صحافی و مصنف ضیاءالدین سر، عبیداللہ شریف سر، محمد ماجد انصاری سر، معصیب انعامدار سر، مستقیم انصاری سر موجود تھے۔ شرکاء نے محمد ساجد نثار احمد کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے ان کی علمی و تنظیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔دوران گفتگو ضلع صدر محمد سرور شریف نے پربھنی کی تاریخی و تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک نہایت قیمتی اور تحقیقی کتاب "پربھنی ضلع آزادی سے قبل اور بعد” بطور تحفہ پیش کی۔ یہ کتاب معروف مصنف و محقق جناب ضیاءالدین سر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس میں پربھنی ضلع کی آزادی سے قبل اور بعد کی جامع تاریخ کو نہایت عرق ریزی کے ساتھ قلم بند کیا گیا ہے۔ کتاب کو ضیاءالدین سر کے دستِ مبارک سے محمد ساجد نثار احمد کے حوالے کیا گیا، جو تقریب کا ایک یادگار لمحہ ثابت ہوا۔محمد ساجد نثار احمد نے کتاب کا سرسری مطالعہ کرتے ہوئے اس اہم علمی کارنامے کو بے حد سراہا اور مصنف کی محنت، تحقیق اور تاریخی شعور کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی تصانیف نہ صرف نئی نسل کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ علاقائی تاریخ کو محفوظ رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔اپنے دوران بات چیت انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پربھنی جیسے ضلع میں علمی و ادبی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں اور اساتذہ و اہلِ قلم اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے ضلع صدر محمد سرور شریف اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بامقصد ملاقاتیں تنظیمی استحکام اور تعلیمی ترقی کے لیے نہایت اہم ثابت ہوتی ہیں۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے باہمی تبادلۂ خیال کے ذریعے تعلیمی و سماجی موضوعات پر بھی گفتگو کی اور آئندہ بھی ایسے پروگراموں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے