कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قابض اسرائیلی جیلوں میں 40 سال قید کاٹنے کے بعد فلسطینی اسیر ابراہیم ابو مخ رہا

باقہ الغربیہ:23؍مارچ:سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے شہر باقہ الغربیہ سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ فلسطینی اسیر ابراہیم ابو مخ قابض اسرائیل کے ظالم زندانوں میں زندگی کی چار طویل دہائیاں گزارنے کے بعد بالآخر نسیمِ آزادی سے ہمکنار ہو گئے۔اسیران اور سابق اسیران کے امور کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ابراہیم ابو مخ کی رہائی غاصب صہیونی دشمن کے عقوبت خانوں میں ان کی بے مثال استقامت اور برسوں پر محیط صبر و آزمائش کے سفر کا ثمر ہے۔ ان کا شمار ان قدیم ترین اسیران میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے بہترین سال غاصب دشمن کی قید میں سلاخوں کے پیچھے گزار دیے۔کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ آزادی کا یہ یادگار لمحہ دراصل اس ارادہِ حریت کی فتح کی علامت ہے جو جیل کی سنگین ترین صورتحال اور ان انسانیت سوز خلاف ورزیوں کے سامنے بھی کوہِ گراں کی طرح ثابت قدم رہا جن کا سامنا ہمارے بہادر اسیران کو کرنا پڑتا ہے۔بیان میں اس دردناک پہلو کی جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ رہائی پانے والے اسیر نے اپنی اسیری کے طویل دورانیے میں انتہائی سفاکانہ انسانی حالات کا مقابلہ کیا، جن میں تنہائی کی سزا اور دانستہ طبی غفلت جیسے سنگین ہتھکنڈے بھی شامل تھے، تاہم اس تمام تر سفاکیت کے باوجود وہ اپنے اصولی موقف اور فلسطینیوں کے قومی حقوق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔کمیشن نے اپنے بیان کے اختتام پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تمام فلسطینی اسیران بالخصوص طویل عرصے سے قید قدیم ترین قیدیوں کی فوری رہائی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام اسیران کی مکمل آزادی تک ان کا مقدس مقصد فلسطینیوں کی قومی ترجیحات میں سرفہرست رہے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے