कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقبال مجید اللہ اور ڈاکٹر ارشاد احمد خان کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

ناندیڑ:6؍مارچ ( نمائندہ اعتبار) ادارہ ورق تازہ ناندیڑ کی جانب سے شہر ناندیڑ کے معروف شاعر جناب محمود علی سحر کی صدارت میں ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں اقبال مجید اللہ پربھنی کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگی پر اور ڈاکٹر ارشاد احمد خان (صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ ) کو انجمن علم و ادب شکاگو ( امریکہ )اور ساؤتھ ایشین سوسائٹی (شکاگو) کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈ تفویض کیے جانے پر تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ محمد تقی بانی واعزازی مدیر ورق تازہ نے اس تہنیتی تقریب کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اقبال مجید اللہ میرے بہترین دوست اور روزنامہ ورق تازہ کے بانیوں میں سے ہیں اور علاقہ مراہٹواڑہ کے بہترین انشائیہ نگار ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر ارشاد احمد خان کو بین الاقوامی ایوارڈ تفویض کیے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ارشاد کی ادبی تنقیدی و تحقیقی خدمات کا اعتراف امریکہ کی ایک معروف علمی و ادبی انجمن کی جانب سے کیا گیا یہ شہریان ناندیڑ کے لیے بے حد مسرت فخر وہ اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد احمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلےمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اس کے بعد اپنے والدین کا جنہوں نے میری بہترین تعلیم و تربیت کی میرے والد محترم ڈاکٹر سجاد احمد خان جن کی وجہ سے مجھے علم و ادب کے تئیں دلچسپی پیدا ہوئی ،میں میرے ان اساتذہ کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے میرے ادبی ذوق کو جلا بخشی۔ میرے ان ساتھیوں کا جنہوں نے میرا ہر قدم پر حوصلہ بڑھایا۔ کسی بھی ادیب محقق اور نقاد کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ کا حاصل کرنا باعث فخر و مسرت کا احساس ہے۔ میں ادارہ ورق تازہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے معزز شہریان ناندیڑ کی موجودگی میں اس بین الاقوامی ایوارڈ تفویض کیے جانے پر تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا ۔ جناب اقبال مجید اللہ نےمحمد تقی سے اپنے دیرینہ مراسم کا تذکرہ کیا اور ادارہ ورق تازہ کی جانب سے انہیں تہنیت پیش کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ جناب محمود علی سحر نے اپنے صدارتی خطاب میں جناب اقبال مجید اللہ اور ڈاکٹر ارشاد احمد خان کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے حد مسرت کی بات ہے کہ میرے شاگرد اور دیشمکھ خاندان کے سپوت اور علمی و ادبی خانوادے سے تعلق رکھنے والے ناندیڑ کے ادیب محقق و نقاد ڈاکٹر ارشاد احمد خان کو ایک بین الاقوامی اعزاز سے سرفراز کیا گیا اس کے لیے میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اقبال مجید اللہ صاحب کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ کی نامزدگی پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس تقریب میں الحاج کمال الدین صدیقی (ماہر تعلیم) خورشید احمد جاگیردار، الطاف ثانی ( مدیر اعلی عالمی تحریک ) مظفرالدین سوداگر ‘ حبیب مسعود علی نے اظہارِ خیال فرمایا ۔ سہیل احمد صدیقی ‘ منیر الدین منیر ، تمیزاحمدپرواز ،ڈاکٹرمحمدعبدالرافع،الطاف حسین، عبدالسلام ،ایم اے صمیم نے شرکت فرمائی۔اس موقع پر شعری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی صدارت محمود علی سحر نے کی۔سہیل احمد صدیقی، تمیز احمد پرواز،کمال الدین صدیقی اور محمودعلی سحر نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ نظامت کے فرائض حبیب مسعود علی نے بحسن وخوبی انجام دیے۔ نقی شاداب نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے