कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں غیر قانونی مسافر بردار گاڑیوں و بغیر لائسنس چلنے والی گاڑیوں اور ہاتھ و پھل گاڑے والوں کے خلاف کارروائی، 343 کیس درج

ناندیڑ: 12؍مارچ (نمائندہ اعتبار)شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی مشکلات کو قابو میں لانے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر شہر میں چلنے والی غیر قانونی مسافر بردار گاڑیوں، بغیر لائسنس یا پرمٹ کے چلنے والی گاڑیوں، تیز رفتار گاڑیوں اور پٹاخہ بلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا حکم دیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں شہر ٹریفک برانچ وزیر آباد اور اتوارہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔مورخہ 11 مارچ کو اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے، شہر ٹریفک برانچ وزیر آباد نے عملے کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن روڈ، وزیر آباد چوک، کلامندیر، ورکشاپ، راج کارنر اور چھترپتی چوک میں گاڑیوں کی دستاویزات کی جانچ کی۔ اس موقع پر آٹو رکشا ڈرائیوروں کو یونیفارم پہننے کی ہدایت بھی دی گئی۔ ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی گاڑیوں، ٹرپل سیٹ چلنے والی موٹر سائیکلوں، بغیر لائسنس گاڑیوں اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 283 کیس درج کیے گئے اور 3,06,150 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح پولیس انسپکٹر جگن پوار، شہر ٹریفک برانچ اتوارہ نے عملے کے ساتھ دیگلور ناکہ، برقی چوک، قدیم مونڈھا اور بھگت سنگھ چوک کے مقامات پر گاڑیوں کی جانچ کی۔ اس دوران آٹو ڈرائیوروں کو یونیفارم پہننے کی ہدایت دی گئی اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ہاتھ گاڑے، پھل گاڑے، گاڑیوں، ٹرپل سیٹ سواری اور بغیر لائسنس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60 کیس درج کیے گئے اور 59,750 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔پولیس انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر اپنی فوروہیلر اور ٹووہیلر گاڑیاں سڑکوں پر کہیں بھی پارک نہ کریں بلکہ مقررہ پارکنگ مقامات پر ہی کھڑی کریں۔ اسی طرح سڑکوں پر پھل گاڑے یا دیگر اشیاء رکھ کر تجاوزات نہ کریں، ٹریفک سگنل کی پابندی کریں اور ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو۔ بصورت دیگر موٹر وہیکل قانون اور دیگر قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گرو کی رہنمائی میں شہر ٹریفک برانچ وزیر آباد اور اتوارہ کے افسران و عملے نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے