कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کم سن بچی شاریہ صدیقی کا پہلا روزہ؛ اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر

پربھنی :12؍مارچ ( ضلع نامہ نگاراعتبار نیوز محمد سرور شریف) پربھنی جناب عبدالرزاق صدیقی سر کی صاحبزادی شاریہ صدیقی نے 22 رمضان المبارک کو اپنی زندگی کا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے ایک خوبصورت مثال قائم کی۔ کم عمری میں عبادت کا شوق دیکھ کر گھر والوں اور عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس مبارک موقع پر رشتہ داروں اور دوست احباب کی جانب سے شاریہ صدیقی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔خصوصی طور پر شاریہ صدیقی کے بڑے بھائی محمد سعد صدیقی نے اپنی معصوم بہن کی روزہ رکھنے میں بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اس خوشی کے موقع پر اپنی محبت اور مسرت کا اظہار کیا۔اہلِ خانہ نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ شاریہ صدیقی کو صحت و عافیت کے ساتھ دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے اور آئندہ بھی عبادات میں استقامت نصیب فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے