कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، پربھنی کی ضلعی مجلسِ عاملہ کی اہم نشست منعقد

نئے عہدیداران کی تقرری

پربھنی:12؍مارچ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، پربھنی کی ضلعی مجلسِ عاملہ کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت پارٹی کے ریاستی سکریٹری سید عبدالرحیم نے کی۔ اس اجلاس میں ضلع میں تنظیم کو مزید مضبوط بنانے، عوامی مسائل کو مؤثر طریقے سے اٹھانے اور آنے والے تنظیمی و عوامی پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس کے دوران تنظیمی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے نئے عہدیداران کی تقرری کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر متفقہ طور پر عبدالواسع کو ویلفیئر پارٹی آف انڈیا پربھنی کے ضلع نائب صدر کے عہدے پر جبکہ محمد فیضان مجاہد قادری کو پربھنی شہر صدر کے عہدے پر مقرر کیا گیا۔اجلاس میں موجود تمام ذمہ داران اور کارکنان نے نئے عہدیداران کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پارٹی کی تنظیم مزید مستحکم ہوگی اور عوامی خدمت کے کاموں میں تیزی آئے گی۔نئے مقرر کردہ عہدیداران نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے اصولوں، مقاصد اور نظریات کو سامنے رکھتے ہوئے پوری دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اجلاس میں تنظیمی امور کے علاوہ سماجی و عوامی مسائل، عوامی بیداری مہم اور پارٹی کی آئندہ سرگرمیوں کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا انصاف، مساوات اور عوامی فلاح کے اصولوں پر کام کرتی ہے اور سماج کے ہر طبقے تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے سرگرم ہے۔آخر میں ضلع صدر نوشاد خان نے اجلاس میں شریک تمام ذمہ داران اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام ساتھی مل کر ضلع پربھنی میں پارٹی کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دیں گے۔ اسی کے ساتھ اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے