कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ و لاتور میں پولیس کے دستہ کی چھاپہ کارروائیاں

ناندیڑ شہر کے ایئرپورٹ علاقے اور لاتور ضلع کے دیونی علاقہ میں مٹکا اڈوں پر چھاپے
94,760 روپئے نقد رقم کے ساتھ تقریباً 2,73,420 روپئے کا مال ضبط

ناندیڑ :11؍مارچ (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ رینج میں جاری غیر قانونی کاروبار پر روک لگانے کے لیے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہ جی اُماپ نے ناندیڑ شہر اور لاتور ضلع میں خصوصی پولیس دستہ روانہ کیا تھا۔اس دستہ نے 11 مارچ کو ناندیڑ شہر کے ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں آنند نگر چوک کے ٹھاکرے کمپلیکس اور سانگوی کے ہاتھوڑا چوک میں شٹر کے اندر چل رہے مٹکا بکی کے اڈوں پر کارروائی کرتے ہوئے 69,460 روپئے نقد رقم اور 72 ہزار روپئے مالیت کے 7 موبائل فون ضبط کئے۔ اس معاملہ میں مجموعی طور پر 20 ملزمین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں مہاراشٹر جواء قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل 10 مارچ کی شام لاتور ضلع کے دیونی علاقے میں بس اسٹینڈ کے سامنے ڈونگرے کمپلیکس، منی مارکیٹ اور بورول چوک میں آن لائن لاٹری مٹکا بکی پر کارروائی کرتے ہوئے 25,300 روپئے نقد رقم، 45 ہزار روپئے مالیت کے 9 موبائل فون اور 61,700 روپئے مالیت کا لاٹری کا سامان ضبط کیا گیا۔ اس معاملہ میں مجموعی طور پر 13 ملزمین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف دیونی پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 56/2026 کے تحت دفعہ 12 (اے) مہاراشٹر جواء قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کی تفتیش دیونی پولیس اسٹیشن کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل شوکت سید کے سپرد کی گئی ہے۔ان دونوں کارروائیوں میں پولیس دستہ نے مجموعی طور پر 94,760 روپئے نقد رقم، 16 موبائل فون اور دیگر سامان ملا کر کل 2,73,420 روپئے مالیت کا مال ضبط کیا ہے اور ملزمین کے خلاف مذکورہ قانون کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر پنکج انگلے کے ساتھ پولیس ہیڈ کانسٹیبل پردیپ کھانسولے، سنجیو جنکلواڑ، پولیس کانسٹیبل گنیش دھمال اور کاماجی گولی نے حصہ لیا۔ اس نمایاں کارکردگی پر پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہ اُماپ نے دستہ کے افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل ناندیڑ رینج شاہ جی اُماپ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے علاقوں میں چل رہے غیر قانونی کاروبار کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں یا پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دفتر کی ویب سائٹ nandedrange.mahapolice.gov.in یا 91 50 100 100 نمبر کی ‘خبر’ ہیلپ لائن پر اطلاع دے کر ایسے غیر قانونی کاروبار کے خاتمہ میں پولیس کا تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے