कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو افسانے کا درخشاں باب بند ۔ — جیلانی بانو کے انتقال پر ادبی حلقوں میں گہرے رنج و الم کی لہر: ڈاکٹر محمد انور الدین

حیدرآباد، 4 مارچ (راست) — اردو افسانے کی ممتاز، عہد ساز اور صاحبِ اسلوب تخلیق کار جیلانی بانو کے انتقال پر ڈاکٹر محمد انور الدین، صدر شعبۂ اردو، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں حسینی علم نے گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے اسے اردو ادب کے لیے ایک عظیم اور ناقابلِ تلافی سانحہ قرار دیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جیلانی بانو مرحومہ کی ادبی خدمات اردو افسانے کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کی تخلیقات میں انسانی جذبات کی لطافت، معاشرتی شعور کی گہرائی، نسائی حسیت کی نزاکت اور فکری بالیدگی کا ایسا دل آویز امتزاج ملتا ہے جو ادبِ عالیہ کا درجہ رکھتا ہے۔ ان کا اسلوب سادگی و سلاست کے باوجود اثرآفرینی اور معنوی گیرائی سے مملو ہے۔ وہ اپنے عہد کے مسائل کو نہایت باریک بینی اور فنکارانہ دیانت کے ساتھ پیش کرتی تھیں، جس کے باعث ان کی تحریریں قاری کے دل و دماغ پر دیرپا اثر چھوڑتی ہیں۔ڈاکٹر محمد انور الدین نے مزید فرمایا کہ زمانۂ طالب علمی میں انہیں مرحومہ اور ان کے نام ور شوہر پروفیسر انور معظم مرحوم سے متعدد مواقع پر، محترم محمد جمال علیہ الرحمہ (بانی و سکریٹری، جیشا ایجوکیشن سوسائٹی، ویسٹ ماریڈ پلی، سکندرآباد) کے ہمراہ ملاقاتوں کا شرف حاصل ہوا۔ ان نشستوں میں مرحومہ کی علمی وجاہت، فکری متانت، انکساری اور خلوص و مروّت نے دلوں پر گہرا اور اَن مٹ نقش ثبت کیا۔ ان کی شخصیت علم و ادب کے وقار اور تہذیبی شائستگی کا حسین پیکر تھی۔انہوں نے کہا کہ جیلانی بانو کا ادبی و فکری سرمایہ اردو ادب کا گراں قدر اثاثہ ہے، جو رہتی دنیا تک اہلِ ذوق کے لیے سرچشمۂ فیض اور چراغِ راہ ثابت ہوتا رہے گا۔ ان کی تحریریں نہ صرف اپنے عہد کی آئینہ دار ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی فکری رہنمائی کا سامان فراہم کرتی رہیں گی۔ڈاکٹر محمد انور الدین نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی اور پس ماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو اپنی وسیع رحمتوں میں جگہ دے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے