कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ میکائیل نے کیا ناظرہ قرآن مکمل

بلڈھانہ: 3 مارچ (نمائندہ) : برائٹ فیوچر انگلش اسکول مہرہ خرد (تعلقہ چکھلی) کے جماعت اول کے چھے سالہ طالب علم شیخ میکائیل ولد متین احمد سوداگر نے محض چھے سال کی عمر میں ناظرہ قرآن مجید مکمل کر کے سب کو حیرت انگیز خوشی سے سرشار کر دیا۔ یہ یقیناً اللہ کے فضل، والدین کی عمدہ تربیت، استاد کی مشفقانہ توجہ و رہنمائی اور طالب علم کے ذوق و شوق اور محنت کا نتیجہ ہے۔ شیخ میکائیل نے حافظ اسماعیل شاہ کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کرتے ہوئے بہت ہی کم وقت میں ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ شیخ میکائیل کے اس کارنامے پر ان کے خاندان اور اساتذہ میں مسرت کا ماحول ہے اور ہر طرف سے مبارکبادیاں موصول ہورہی ہیں۔ شیخ میکائیل نے کم سنی میں ناظرۂ قرآن مکمل کرکے دیگر بچوں کے لیے عمدہ مثال قائم کی ہے۔ واضح رہے کہ شیخ میکائیل، مرحوم ڈاکٹر عبدالحمید سوداگر کے نبیر زادے ہیں۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی شیخ میکائیل کی اس عظیم سعادت پر ان کو اور ان کے والدین و اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے لیے دونوں جہاں میں کامیابی و کامرانی کے لیے دعا گو ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے