कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، حاجی محمد عثمان ماسٹر کی جانب سے دعوتِ افطار و طعام کا اہتمام

ملکاپور:یکم ؍مارچ ( محمد احسان سر ) ہر سال کی طرح اس سال بھی 10 رمضان المبارک 1447ھ بروز سنیچر بعد نمازِ مغرب، مقام عاشور خانہ بارہ دری ، ملکاپور میں شہر کی معروف شخصیت و سماجی خدمتگار حاجی محمد عثمان ماسٹر کی جانب سے دعوت افطار و طعام کا اہتمام نہایت ادب واحترام و نورانی و روحانی ماحول میں کیا گیا. اس بابرکت محفل میں ائمہ کرام، حفاظِ کرام اور علماء کرام کے علاوہ محمدیہ مسجد اور بارہ دری کے روزہ دار احباب اور بارہ دری کی دونوں مساجد کے روزہ دار احباب شہر کے معززین شخصیات و خاص و عام نے کثیر تعداد نے شرکت کیی. مزید برآں شہر و اطراف سے بھی دوست احباب ، رشتہ دار و دیگر افراد نے کافی تعداد میں شرکت کی. افطار کے بعد طعام کا اہتمام کیا گیا اور نہایت ہی شاںٔستگی و خوش اسلوبی کے ساتھ مہمان نوازی کی گئی اور اس پرنور و بابرکت روحانی موقع پر امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ملک میں امن و امان و خوشحالی ، محبت اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعا کی گئی. حاجی محمد عثمان نور ماسٹر نے تمام شرکاء و مہمانان اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسے دینی و سماجی پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے