कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کی جانب سے رمضان راشن کٹس کی تقسیم

پربھنی:یکم؍مارچ (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز، محمد سرور شریف)مورخہ 27 فروری بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کی جانب سے مستحق خاندانوں میں رمضان راشن کٹس تقسیم کی گئیں۔ یہ تقریب فاؤنڈیشن کے دفتر، روبرو راجا رانی فنکشن ہال منعقد ہوئی۔تقسیم کی جانے والی راشن کٹس میں ماہانہ ضروریاتِ زندگی کا مکمل سامان فراہم کیا گیا، ساتھ ہی عید کے موقع پر شیر خورمہ کی تیاری کے لیے خصوصی اشیاء بھی شامل کی گئیں، تاکہ مستحق افراد رمضان المبارک اور عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔یہ راشن کٹس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سید مقصود، عبدالرشید باغبان، محمد سرور شریف اور محمد نوید کے ہاتھوں باقاعدہ تحقیق شدہ مستحقین میں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر محمد سرور شریف نے اپنے مختصر خطاب میں فاؤنڈیشن کی خدمات کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام فلاحی سرگرمیاں مفسرِ قرآن و مفکرِ قوم و ملت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی کی سرپرستی و نگرانی میں انجام دی جا رہی ہیں، جو ملک ہندوستان میں بلا تفریقِ مذہب و ملت انسانیت کی خدمت کا عظیم مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ حضرت مولانا کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں اور مستحق مرد و خواتین کو تلقین کی کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین رکھتے ہوئے حوصلہ، محنت اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنے معاشی حالات کو بہتر بنانے اور خود کفیل بننے کی کوشش کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے