कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیڈیل پرائمری اسکول جواہر کالونی پربھنی میں شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد

پربھنی:یکم؍مارچ ( ضلع نامہ نگار اعتبار محمف درور شریف) آئیڈیل پرائمری اسکول جواہر کالونی پربھنی میں مورخہ 28 فروری 2026 بروز ہفتہ یومِ سائنس کے موقع پر ایک پروقار سائنسی نمائش (سائنس ایگزیبیشن) کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ میں سائنسی شعور بیدار کرنا اور ان کی تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔نمائش کا افتتاح اسکول کی پرنسپل محترمہ جویریہ عرشی میڈم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر اساتذہ، سرپرست اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ طلبہ نے مختلف سائنسی ماڈلز اور پروجیکٹس پیش کیے جن میں واٹر پیوریفیکیشن سسٹم، سولر انرجی ماڈل، آتش فشاں کا ماڈل اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق دلچسپ تجربات شامل تھے۔طلبہ نے نہایت اعتماد اور بہترین انداز میں اپنے ماڈلز کی وضاحت سرپرستوں اور اساتذہ کے سامنے پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اسکول کی صدر معلمہ نے طلبہ کی محنت، لگن اور سائنسی دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں میں تحقیق کا شوق اور نئے خیالات کو پروان چڑھانے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔یہ سائنسی نمائش طلبہ کے لیے نہایت معلوماتی، مفید اور حوصلہ افزا ثابت ہوئی، جس نے ان کی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے