कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیولگاؤں مہی: ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول میں یومِ سائنس منایا گیا

بلڈھانہ ۲۸ فروری (نمائندہ) : علاقۂ برابر کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی (تعلقہ دیولگاؤں راجا، ضلع بلڈھانہ) میں قومی یومِ سائنس کا جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے سائنس معلم شیخ کالو سر کی گل پیشی کی گئی اور طلبہ کے سامنے یومِ سائنس کا تعارف پیش کیا گیا۔ زندگی میں سائنس کی ضرورت اور اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے عظیم سائنسدان اور ماہرِ طبیعیات ڈاکٹر سی وی رمن کی عظیم دریافت رمن اثر (Raman Effect) کی یاد میں ہر سال ۲۸ فروری کو یومِ سائنس منایا جاتا ہے جس کے تحت اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں وغیرہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی میں بھی جوش و خروش کے ساتھ یومِ سائنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے سائنس و ریاضی کے معلم شیخ کالو سر کو گلدستہ دے کر گل پیشی کی گئی۔ کالو سر نے یومِ سائنس کی مناسبت سے پیشِ درس میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے زندگی میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ضرورت اور اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے اندر سائنسی نقظۂ نظر پیدا کریں۔ کالو سر نے بتایا کہ دینِ اسلام ایک فطری دین ہے اور سائنس کو انسانی بھلائی و تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر زور دیتا ہے۔ کالو سر نے سائنس دان کیسے بنا جاتا ہے اس پر رہنمائی بھی کی۔ بعد ازاں اسکول کے طلبہ کو یومِ سائنس سے متعلق معلوماتی ویڈیوز بھی دکھائے گئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے