कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پولس کمشنریٹ سولاپور نے گلوکار محمد ایاز کو اعزاز سے نوازا

سولاپور:22؍فروری (اِقبال باغبان ) : پولس کمشنریٹ سنگیت سندھیا کے ثقافتی پروگرام میں سولاپور سورمانی اور مہاراشٹر مہاگائک کے فاتح محمد ایاز کا ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں گلوکار محمد ایاز کو پولس کمشنر ایم۔ راجکمار کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا۔ اس پروگرام میں محمد ایازنے فیملی گیت پیش کرکے پولیس والوں کا دل جیت لیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی سولاپور ڈسٹرکٹ سیشن جج شری شرما جی اور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرشری کلدیپ جنگم موجود تھے۔ اس ثقافتی پروگرام میں ڈی سی پی وجے کباڈے، ڈی سی پی حسن گوہر، ڈی سی پی اشونی پاٹل، ایس پی وجئے کری، ایس پی راجندر مانے، اے سی پی مچھندرا پنڈت، ادے سنگھ پاٹل، سولاپور کے ڈین ڈاکٹر جےکر، سینئر پولیس انسپکٹر شیواجی راوت، پولیس انسپکٹر لکڈے اور ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار موجود تھے۔ یہ شاندار تقریب سولاپور پولیس ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں منعقد ہوئی۔آخر میں محمد ایاز نے پورے پولس کمشنریٹ سولاپور سے اظہار تشکر کیا۔

تصویر میں =سولاپور پولس کمشنر ایم ۔راجکمار ، سولاپور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری کلدیپ جنگم، گلوکار محمد ایاز وغیرہ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے