कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کمسن سید جنید کا پہلا روزہ، اساتذہ و طلبہ کی مبارکباد

پربھنی:21؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )پربھنی کے معروف تعلیمی ادارے فیض العلوم پرائمری اسکول میں ایک خوشگوار اور روح پرور منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب پنجم جماعت کے ہونہار طالب علم سید جنید سید علی نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ اس موقع پر اسکول میں مسرت اور خوشی کی فضا قائم ہوگئی۔صدر مدرس جناب صفی اللہ خان صاحب نے سید جنید کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں عبادات کی طرف رغبت قابلِ تحسین ہے اور یہ بہترین تربیت کی علامت ہے۔ معلمِ جماعت جناب محمد ابرار علی خان نے بھی طالب علم کی حوصلہ افزائی کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں دیں۔اس موقع پر جماعت کے تمام طلباء و طالبات نے اپنے ساتھی کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اساتذۂ کرام نے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید جنید کو دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے اور اسے نیک اور صالح انسان بنائے۔سید جنید کو ان کے خاندان کے تمام افراد نے نیک خواہشات اور دعائیں دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے