कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیول گاؤں مہی کی 7 سالہ آئرہ آرزو کا پہلا روزہ، گھر و مدرسہ میں مسرت

دیول گاؤں مہی (تعلقہ دیول گاؤں راجا، ضلع بلڈھانہ):21؍فروری (راست)ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی مدرسہ، دیول گاؤں مہی کی جماعتِ دوم کی طالبہ آئرہ آرزو انیس خان پٹھان (عمر 7 سال) نے ماہِ رمضان المبارک میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ اور اساتذہ کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز ہی سے آئرہ آرزو نے روزہ رکھنے کا پختہ ارادہ کیا اور نہایت شوق و جذبے کے ساتھ سحری کی۔ کم سنی کے باوجود انہوں نے پورا دن صبر و استقامت کے ساتھ روزہ مکمل کیا۔ ان کے معصوم چہرے پر عزم و ایمان کی جھلک نمایاں تھی جسے دیکھ کر گھر والے بے حد خوش ہوئے۔اس موقع پر والدین، دادا دادی، نانا نانی، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے آئرہ آرزو کو مبارکباد پیش کی اور ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔ مدرسہ کے اساتذہ نے بھی انہیں سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ کم عمری میں عبادت کا شوق قابلِ تحسین ہے۔افطار کے وقت گھر میں خصوصی اہتمام کیا گیا اور اس یادگار لمحے کو خوشی و مسرت کے ساتھ منایا گیا۔ آئرہ آرزو انیس خان پٹھان کا یہ پہلا روزہ ان کے خاندان اور مدرسہ کے لیے فخر اور مسرت کا باعث بن گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے