कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

8 سالہ مصباح ساجد شیخ کا پہلا روزہ، اہلِ خانہ و اساتذہ میں خوشی کی لہر

چکھلی (ضلع بلڈھانا):21؍فروری (راست)نگر پریشد اسکول نمبر 5، چکھلی کی جماعتِ دوم کی طالبہ مصباح ساجد شیخ (عمر 8 سال) نے ماہِ رمضان المبارک میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ اور اساتذہ کے دل جیت لیے۔مصباح ساجد شیخ نے نہایت شوق و جذبے کے ساتھ سحری کی اور کم عمری کے باوجود پورا دن صبر و استقامت کے ساتھ روزہ مکمل کیا۔ ان کے اس نیک جذبے کو دیکھ کر گھر والوں اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا اور افطار کے وقت خصوصی اہتمام کیا گیا۔اس پُرمسرت موقع پر طالبہ کے نانا نانی، دادا دادی، چاچا چاچی، خالہ خالو، ماموں ممانی، والدین، دوست احباب اور عزیز و اقارب نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔اساتذہ کرام نے بھی طالبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ کم عمری میں عبادت کا شوق قابلِ ستائش ہے۔ مصباح ساجد شیخ کا یہ پہلا روزہ ان کی زندگی کا ایک یادگار اور بابرکت لمحہ ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے