कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کمسن بلال امین شیخ کا پہلا روزہ

رائے پور (ضلع بلڈھانہ):20؍فروری (نامہ نگار)ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی مدرسہ، رائے پور کے جماعتِ سوم کے طالبِ علم بلال امین شیخ (عمر 9 سال) نے ماہِ رمضان المبارک میں اپنا پہلا روزہ رکھ کر ایک قابلِ تحسین مثال قائم کی۔بلال امین شیخ نے نہایت شوق اور جذبے کے ساتھ سحری کی اور پورا دن صبر و استقامت کے ساتھ روزہ مکمل کیا۔ گھر والوں اور اساتذہ نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور افطار کے وقت ان کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں عبادت کی رغبت پیدا ہونا خوش آئند بات ہے۔مدرسہ کے اساتذہ، دادا دادی ، نانا نانی ، ماموں اور دیگر احباب نے بلال کو مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انھیں دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے۔ علاقے کے لوگوں نے بھی بلال کے اس جذبے کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے