कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس آئی آر SIR کا آخری مرحلہ: مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں ہوگی ووٹر کی تصدیق ( جانچ )

مہاراشٹر، آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، جموں کشمیر، لداخ، کرناٹک، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، اوڈیشہ، پنجاب، سکم، تریپورہ، تلنگانہ، اتراکھنڈ، دہلی ،چنڈی گڑھ دادرا ساتھ ہی نگر حویلی دمن دیپ میں ہوگی ووٹر کی تصدیق ( جانچ )
مہاراشٹر سمیت 22 ریاستوں میں اپریل سے SIR شروع ہوگا۔ کمیشن نے زور دیا اور کہا : تیاری مکمل کر لیں”
ایس آئی آر ( SIR ) سے 40 کروڑ ووٹرز ہونگے کور (Cover)*

ملکاپور: 20/ فروری ( محمد احسان سر ) جاری پریس رپورٹ کے حوالے سے انتخابی فہرستوں کی ملک گیر خصوصی نظر ثانی (SIR) کا آخری مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر، پنجاب، تلنگانہ، دہلی اور کرناٹک سمیت 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایس آئی آر کی تیاریوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف الیکٹورل افسران کو لکھے گئے خط میں کمیشن نے کہا ہے کہ یہ عمل اپریل میں شروع ہونے کی امید ہے۔ ایک بار یہ عمل مکمل ہونے کے بعد، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (UT) اس کے داںٔرے میں آجائیگے. ریاستوں کے آخری SIR کو کٹ آف سمجھا جائے گا۔ زیادہ تر ریاستوں میں آخری SIR 2002 اور 2004 کے درمیان میں ہوا تھا۔ مہاراشٹر میں آخری ایس آئی آر (SIR)2002 میں ہوا تھا. جن ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یہ مرحلہ شروع ہونے والا ہے ان میں مہاراشٹر، آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، جموں کشمیر، لداخ، کرناٹک، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، اوڈیشہ، پنجاب، سکم، تریپورہ، تلنگانہ، اتراکھنڈ، دہلی، چندی گڑھ، دادر ساتھ ہی نگر حویلی دمن دیو شامل ہے. کمیشن نے جون 2025 میں ملک گیر SIR کا حکم دیا۔ SIR کے پہلے مرحلے کا اعلان بہار سمیت 12 ریاستوں میں اور دوسرے مرحلے کا اتر پردیش اور مغربی بنگال میں اعلان کیا گیا۔ اس ابھیان ،مشق کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی اہل ووٹر محروم نہ رہے اور کوئی نااہل ووٹر ووٹر لسٹ میں شامل نہ ہو۔ ایس آئی آر کا عمل بہار میں مکمل ہو چکا ہے اور نو ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ہے۔ اب تک تقریباً 60 کروڑ ووٹرز کو کور Cover کیا جا چکا ہے۔ بقیہ 40 کروڑ ووٹروں کو اس آخری مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ آسام میں خصوصی نظرثانی 10 فروری کو مکمل ہوئی۔ تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اس عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ اس مشق پر ابھیان پر اپوزیشن جماعتوں نے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
’’وہ سب کچھ جو آپ کے لئے جاننا ضروری ہے‘‘
ایس آئی آر کیا ہے ؟
ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی, مردہ، منتقل شدہ، اور ڈپلیکیٹ ووٹرز کو ہٹایا جاںٔیگا. نئے اہل ووٹرز کو شامل کیا جائے گا۔ آزادی کے بعد سے یہ نویں مشق ( نووا ابھیان ) ہے. آخری SIR 2002 اور 2004 کے درمیان کیا گیا تھا۔
یہ کب شروع ہوگا؟ کتنا وقت لگے گا؟
یہ عمل اپریل میں شروع ہو سکتا ہے۔ بی ایل او گھر گھر جا کر شماری فارم (EF) تقسیم کریں گے۔ اس کے بعد، ایک مسودہ ووٹر لسٹ (ڈرافٹ ووٹر لسٹ) جاری کی جائے گی، جس سے لوگ دعوے اور اعتراضات دائر کر سکیں گے۔ نوٹس اور سماعت کا عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی۔ یہ سارا عمل جولائی تک مکمل ہو سکتا ہے۔
عمل کیسے کام کرے گا؟
ریاستوں میں شائع ہونے والی حتمی ووٹر لسٹوں کی بنیاد پر EF پرنٹ کیۓ جائیں گے۔ بی ایل او BLO گھر گھر جا کر انہیں تقسیم کریں گے۔ آپ کو اپنی پیدائش تاریخ، آدھار نمبر، موبائل نمبر، والدین اور شریک حیات کا نام، اور EPIC نمبر بھرنے کی ضرورت ہوگی۔ BLOs پچھلے SIR کے ساتھ ڈیٹا کو ملانے یا لنک کرنے میں مدد کریں گے۔ ڈیٹالنک https://voters.eci.gov.in پر دستیاب ہوگا۔
کیا BLOs صرف ایک بار دورہ کریں گے؟
بی ایل او BLOs ہر ووٹر کے گھر کم از کم تین بار جائیں گے۔ اگر کوئی رکن غیر حاضر ہے یا نیٹ ورک یا تکنیکی مسائل کی وجہ سے پچھلے ڈیٹا بیس سے مماثلت ممکن نہیں ہو پاںٔی تو وہ آپ کی مدد کے لیے واپس آئیں گے۔
اگر نام فہرست سے حذف ہوگیا , کاٹ گیا تو کیا کرنا ہوگا؟
ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی بنیاد پر ایک ماہ کے اندر اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔ "ای آر او” ERO کے فیصلے کے خلاف ضلع کلیکٹر اور ضلع کلیکٹر کے فیصلے کے خلاف سی ای او CEO تک کو اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔
کہاں شکایت درج کرے یا کہاں سے مدد طلب کر ے؟
ہیلپ لائن 1950 پر کال کریں۔ اپنے BLO یا ضلع الیکشن آفس سے رابطہ کریں۔
کونسے دستاویزات کو جمع کرنا ضروری ہے؟
ابتدائی طور پر، صرف EF کو بھرنا ضروری ہے۔ اگر نام پچھلے SIR سے مماثل ہے تو، کسی اور دستاویزات کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر نام پچھلے SIR میں نہیں ہے تو ERO آپ کو مطلع کرے گا۔ 12 دستاویزات میں سے ایک جمع کرانا ضروری ہے۔ دستاویزات یہ ہیں:
.1. پینشنر pensioner شناختی کارڈ.
2. کسی بھی سرکاری محکمے کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ
3. پیدائش کا سرٹیفکیٹ
4. پاسپورٹ
5. 10ویں جماعت کی مارک شیٹ
6. مستقل رہائش کا سرٹیفکیٹ
7. ون ادھیکار (جنگلات کے حقوق ) کا سرٹیفکیٹ
8. ذات کا سرٹیفکیٹ
9. شہریوں کے قومی رجسٹر (NRC) میں نام
10. فیملی رجسٹر میں نام
11. زمین یا مکان الاٹمنٹ لیٹر
12. آدھار کارڈ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے