कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رمضان اے رمضان

تو رحمت بن کر آیا ہے
بہاریں ساتھ لایا ہے
کہ ہر سو ذکر قرآں ہے
رمضان اے رمضان

تو ہی جان مسلمان ہے
تو ہی تو ماہ ایماں ہے
تو دردِ دل کا درماں ہے
رمضان اے رمضان

مساجد ہو گئیں آباد
لو دل بھی ہو گیا ہے شاد
ہوا تازہ پھر ایماں ہے
رمضان اے رمضان

ترا احسان ہے سب پر
امیروں پر غریبوں پر
تو مغفرت کا ساماں ہے
رمضان اے رمضان

وہی افطار کی رونق
وہ سحری کی سبھی برکت
یہ تیرے بعد ویراں ہے
رمضان اے رمضان

تو اگلے سال آئیگا
ہمیں جنت لے جائیگا
تو چند دن کا ہی مہماں ہے
رمضان اے رمضان

روبینہ علاؤالدین رنگاری
بھیونڈی مہاراشٹرا

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close