कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیواجی جینتی کے موقع پر ناندیڑ شہر میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے

ناندیڑ:18؍فروری (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں جمعرات 19؍فروری 2026ء کو شیواجی جینتی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس نکالے جائیں گے، جس کے باعث مرکزی سڑکوں پر جلوس اور گاڑیوں کی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دن کے لئے عارضی طور پر ٹریفک کو درج ذیل متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا ہے۔
ٹریفک کے لئے بند راستے:
قدیم مونڈھا۔دینا بینک۔مہاویر چوک۔تروڈیکر مارکیٹ۔وزیرآباد چوک۔کلامندر۔شیواجی نگر سے آئی ٹی آئی چوک تک آنے جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی۔
راج کارنر سے آئی ٹی آئی کی طرف آنے والی ٹریفک کے لئے راج کارنر ورکشاپ ٹی پوائنٹ۔شری نگر سے آئی ٹی آئی تک بائیں جانب کی سڑک ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔
اسی طرح راج کارنر سے تروڈا ناکہ کی جانب جانے کے لئے بھی بائیں جانب کی سڑک ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔
ٹریفک کے لئے متبادل راستے:
قدیم مونڈھا سے راج کارنر جانے والی ٹریفک ابچل نگر۔یاتری نواس۔ساٹھے چوک۔ناگارجنا ٹی پوائنٹ۔آنند نگر۔بھاگیہ نگر۔ورکشاپ کارنر۔راج کارنر راستہ استعمال کرے گی۔
وزیرآباد چوک سے شری نگر اور ورکشاپ کی طرف جانے والی ٹریفک وزیرآباد چوک۔ترنگا چوک۔پولیس ہیڈکوارٹر کارنر۔لال واڑی انڈر برج۔شیواجی نگر (پیلی گرنی) سے گنیش نگر وائی پوائنٹ تک آنے جانے کے لئے اس راستہ کا استعمال کرے گی۔
روِی نگر قدیم کوٹھا اور گوردھن گھاٹ پل سے ناندیڑ شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک ترنگا چوک۔پولیس ہیڈکوارٹر کارنر۔لال واڑی انڈر برج۔شیواجی نگر (پیلی گرنی) سے گنیش نگر وائی پوائنٹ تک آنے جانے کے لئے یہی راستہ اختیار کرے گی۔
راج کارنر سے قدیم مونڈھا جانے والی ٹریفک راج کارنر۔ورکشاپ کارنر۔بھاگیہ نگر۔آنند نگر۔ناگارجنا ٹی پوائنٹ۔انا بھاؤ ساٹھے چوک۔یاتری نیواس پولیس چوکی۔ابچل نگر راستہ استعمال کرے گی۔
19؍فروری 2026ء کو جلوس کے دوران ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو، اس مقصد سے مذکورہ متبادل راستوں کے تعلق سے نوٹیفکیشن پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی جانب سے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے