कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو میں ضلع پریشد اردو گرلز پرائمری اسکول میں آنند میلہ جوش و خروش سے منعقد

سیلو: 18؍فروری ( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف) ضلع پریشد پرائمری اردو گرلز اسکول سیلو میں منگل، بتاریخ 17 فروری 2026 کو آنند میلہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی کے طور پر مرکز کے انچارج جادھو سر موجود تھے۔ اس کے علاوہ جمیل رنگریز سر، راؤت سر، چتّے سر، چندن سر، بورڈے سر اور شیخ مسجد سر بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔ اسکول کمیٹی کی صدر فرزانہ باجی اور سالیہ باجی کی بھی موجودگی رہی۔ پروگرام کا افتتاح مرکز کے انچارج کے ہاتھوں کیا گیا۔پروگرام کے آغاز میں ہیڈمسٹریس راحیلہ باجی نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس کے بعد آنند میلے کی شروعات نہایت پُرجوش ماحول میں ہوئی۔ طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور مختلف کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹال لگائے۔ گٹ سادھن مرکز کے تمام عملے نے طلبہ سے اشیاء خرید کر ان کی حوصلہ افزائی کی، جس سے اسکول میں خوشگوار اور مثبت ماحول پیدا ہوا۔اس موقع پر مرکز کے انچارج نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو اسکول ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور طلبہ و اساتذہ کی بھرپور ستائش کی۔پروگرام کے اختتام پر محمد بشیر الدین قاضی نے تمام معزز مہمانوں اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے