कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زون نمبر 11 کے عوام کا ڈامری سڑک کے بجائے سیمنٹ کانکریٹ سڑک کا مطالبہ

مجاہد چوک تا ملت نگر عباسی مسجد تک سی سی روڈ بنانے کی اپیل

ناندیڑ:9؍فروری ( راست)  ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے زون نمبر 11 میں مجاہد چوک سے ملت نگر عباسی مسجد تک ڈامری سڑک کے بجائے سیمنٹ کانکریٹ (سی سی) سڑک بنانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سماجی کارکن عبد الرحیم پٹیل نے میونسپل کمشنر کو تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے شہریوں کی دیرینہ مانگ پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔درخواست کے مطابق زون نمبر 11 میں خالد کرانہ سے مجاہد چوک تک پہلے ہی سیمنٹ سڑک موجود ہے، تاہم مجاہد چوک سے ملت نگر عباسی مسجد تک ڈامری سڑک تعمیر کی جا رہی ہے جس پر مقامی شہریوں نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس راستے سے بھاری گاڑیاں جیسے ہائیوا اور ٹپر وغیرہ بڑی تعداد میں آمد و رفت کرتی ہیں اور تعمیراتی سامان کی مسلسل نقل و حمل جاری رہتی ہے، جس کی وجہ سے ڈامری سڑک جلد خراب ہونے کا خدشہ ہے۔شہریوں نے نشاندہی کی کہ ناندیڑ شہر میں بیشتر مقامات پر سی سی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں، لہٰذا زون نمبر 11 میں بھی ڈامری سڑک کے بجائے مضبوط اور پائیدار سیمنٹ کانکریٹ سڑک تعمیر کی جائے۔ عبد الرحیم پٹیل نے میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کی مانگ کو قبول کرتے ہوئے مجاہد چوک تا ملت نگر عباسی مسجد سی سی سڑک کی تعمیر کو منظوری دے کر جلد از جلد کام شروع کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے