कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: اے ٹی ایم توڑتے ہوئے سارق رنگے ہاتھوں گرفتار، اوزار اور موٹر سائیکل ضبط

ناندیڑ:7؍فروری (نامہ نگار) لوکل کرائم برانچ کے پولیس سب انسپکٹر ملند سونکامبلے اور اُن کی ٹیم نے 6 فروری کو گشت کے دوران ایک چور کو اے ٹی ایم مشین توڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔لوکل کرائم برانچ کے پولیس سب انسپکٹر ملند سونکامبلے کی جانب سے درج شکایت کے مطابق وہ 6 فروری کو اپنے عملے کے پولیس اہلکار روی شنکر بامنے، شیخ اظہرالدین، انیل برادر، شیخ عمر اور سدھاکر دیوکٹے کے ساتھ گشت کر رہے تھے کہ گوداوری بینک کے قریب واقع پنجاب نیشنل بینک کے اے ٹی ایم میں ایک شخص مشتبہ حالت میں نظر آیا۔ پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بینک کا اے ٹی ایم توڑ کر اس میں موجود رقم نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ گرفتار کرنے کے بعد اُس نے اعتراف کیا کہ اُس نے کوٹک مہندرا بینک کا اے ٹی ایم بھی توڑا ہے۔اس کے بعد پنجاب نیشنل بینک کے آفیسر نتین مسال اور کوٹک مہندرا بینک کے آفیسر دتہ راجےگورے کی شکایت پر دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم رام موہن کُرہے (26سال ) ساکن گاگلےگاؤں تعلقہ بلولی ضلع ناندیڑ حال مقیم سری نگر، ناندیڑ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے اُس کے قبضہ سے اے ٹی ایم توڑنے کے اوزار اور ایک موٹر سائیکل جس کی مالیت 1 لاکھ 6 ہزار روپئے ہے، ضبط کرلی ہے۔ لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر ادے کھنڈیرائے نے پولیس ٹیم کی ستائش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے