कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں آپریشن فلیش آؤٹ کے تحت پولیس کی بڑی کارروائی

غیر قانونی شراب، جوا اور جانوروں کی اسمگلنگ کے خلاف ماس ریڈ
64 مقدمات درج، 23,57,070 روپئے کا مال ضبط

ناندیڑ :4؍فروری (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں غیر قانونی کاروبار کو مکمل طور پر بند کرنے کے مقصد سے ’’آپریشن فلیش آؤٹ‘‘ کے تحت ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر بتاریخ 3؍فروری کو ماس ریڈ کیا گیا۔ اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی شراب، ہاتھ بھٹّی شراب کی تیاری و فروخت، غیر قانونی جوا اور غیر قانونی جانوروں کی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنا تھا۔اس ماس ریڈ کے دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی رہنمائی میں محترمہ ارچنا پاٹل، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ موکر، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑسورج گرو، تمام سب ڈویژنل پولیس افسران، لوکل کرائم برانچ ناندیڑ کے پولیس افسران و اہلکار، نیز تمام پولیس اسٹیشنوں کے انچارج افسران اور عملہ نے حصہ لیا۔ماس ریڈ کے دوران غیر قانونی شراب، ہاتھ بھٹّی شراب کی تیاری و فروخت، جوا اور غیر قانونی جانوروں کی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف چھاپہ کی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ناندیڑ ضلع میں مجموعی طور پر 64 مقدمات درج کیے گئے، 64 ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور 23,57,070 روپئے کا مالِ مسروقہ ضبط کیا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے