कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدینۃ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑکاریاستی ڈرائنگ امتحان میں شاندار نتیجہ

ناندیڑ: 3؍فروری (نامہ نگار)مہاراشٹر حکومت کے زیرِ اہتمام منعقدہ ریاستی سطح کے الیمنٹری اور انٹرمیڈیٹ ڈرائنگ گریڈ امتحانات 2025 میں مدینۃ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑ کے طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔الیمنٹری ڈرائنگ گریڈ امتحان میں اسکول کے 36 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ انٹرمیڈیٹ ڈرائنگ گریڈ امتحان میں 8 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ ان میں سے 6 طلبہ نے A گریڈ حاصل کیا، جبکہ دیگر طلبہ نے B اور C گریڈ کے ساتھ امتحان کامیابی سے پاس کیا۔کامیاب طلبہ کو اسکول کی صدر معلمہ محترمہ متین اطہر فاطمہ صاحبہ کے ہاتھوں سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔ اس موقع پر انچارج شفٹ محترمہ صدیقی ممتاز شاہین، محترمہ محمدی عظمیٰ خانم اور دیگر اساتذہ و معلمات موجود رہیں، جنہوں نے طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔مجلسِ انتظامیہ کے صدر جناب شفیع احمد قریشی صاحب، معتمد ایڈووکیٹ محمد محی الدین (معید) صاحب اور تمام اراکینِ مجلسِ انتظامیہ نے بھی طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اساتذہ اور اسٹاف نے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے