कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

5؍فروری کو پنڈت دین دیال اُپادھیائے روزگار میلہ

ناندیڑ: 2؍فروری (نمائندہ اعتبار)ضلع کے بے روزگار امیدواروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے ضلع اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر، ناندیڑ اور گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، حدگاؤں کے اشتراک سے جمعرات 5؍فروری 2026ء کو صبح 10 بجے سے گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، حدگاؤں میں پنڈت دین دیال اُپادھیائے روزگار میلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔اس روزگار میلہ میں مہاراشٹر کی معروف صنعت کار کمپنیوں، اسکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں کی جانب سے 301 سے زائد اسامیوں کے لیے نجی اداروں میں روزگار و ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے انٹرویوز لیے جائیں گے۔ ضلع کے بے روزگار امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعرات 5؍فروری 2026ء کو صبح 10 بجے سے گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، حدگاؤں میں حاضر ہو کر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ اپیل اسسٹنٹ کمشنر، ضلع اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر، ناندیڑ کی جانب سے کی گئی ہے۔مزید معلومات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر، ضلع اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر، آنند نگر روڈ، بابا نگر ناندیڑ سے ای میل آئی ڈی [nandedrojgar01@gmail.com](mailto:nandedrojgar01@gmail.com) یا فون نمبر 02462-251674 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اپیل اسکل ڈیولپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر را۔ م۔ کولہے نے کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے