कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایکتا اُردو پرائمری اسکول، اردھاپور ضلع ناندیڑ میں سالانہ ثقافتی پروگرام ( Annual Gathering ) کا شاندار و کامیاب انعقاد

اردھاپور:2؍فروری (راست) نوری شکشن پرسارک منڈل نائیگاؤں ( با ) کے زیر اہتمام ایکتا اُردو پرائمری اسکول، اردھاپور، ضلع ناندیڑ میں 27 جنوری 2026 کو سالانہ ثقافتی پروگرام (Annual Gathering ) نہایت جوش و خروش، نظم و ضبط اور شاندار انتظامات کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس تقریب کا مقصد طلباء و طالبات کی تعلیمی، ثقافتی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا، طلباء و طالبات میں خود اعتمادی پیدا کرنا ، طلباء و طالبات کی ہمہ جہت ( جسمانی، ذہنی اور جذباتی ) نشوونما کو فروغ دینا تھا۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ ﷺ پیش کی گئی۔ اسکول کے طلبہ و طالبات نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ ان پروگراموں میں قومی نغمے، تقاریر، نظمیں، حب الوطنی گیت ،ڈرامے، مکالمے اور روایتی رقص( Action Song ) شامل تھے، جنہوں نے حاضرین کو محظوظ کیا اور طلبہ و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔تقریب میں اسکول کے ذمہ داران، اساتذہ کرام شریک تھے ۔صدر مدرس نے اپنے خطاب میں اسکول کی تعلیمی خدمات، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی کارکردگی کی بھرپور ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں اور ان کی ہمہ جہت نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا، جس سے طلبہ کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔ والدین نے بھی اسکول کے نظم و نسق، تدریسی معیار اور بچوں کی مجموعی تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام نے کہا کے یوم جمہوریہ ہمیں آئین کی پاسداری ،قومی یکجہتی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے ۔انہوں نے طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔پروگرام کی کامیاب نظامت ام زوہا شیخ اسحاق نے بہت ہی دِلکش انداز میں کی،پروگرام کی منصوبہ بندی اور تیاری مدرسے ہذا کے تمام معلمین و معلمات نے نہایت خوش اسلوبی سے کی ،آخر میں اسکول انتظامیہ نے تمام مہمانان، اساتذہ، اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کی بہترین رہنمائی جاری رکھی جائے گی۔ مجموعی طور پر ایکتا اُردو پرائمری اسکول کا یہ سالانہ ثقافتی پروگرام ایک یادگار، بامقصد اور کامیاب پروگرام ثابت ہوا -اور یہ عظیم الشان تقریب خوشگوار اور پُر امن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے