कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاستی مثالی معلم ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد

اختر حسین سر، عمران شیر خان سر،ادریس سر، شیخ قدوس سرو دیگر اساتذہ کو ایوارڈ

پربھنی:29جنوری ( نامہ نگار) مہاراشٹر راجیہ اُردو شکشک سنگھٹنا اور زین فاؤنڈیشن، پربھنی کے زیر اہتمام28 جنوری کو پاڈیلا فنکشن ہال، وکیل کالونی، پربھنی میں ریاستی مثالی معلم ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر رکن راجیہ سبھا محترمہ فوزیہ تحسین خان ، صدر زین فاؤنڈیشن محمد غوث جان کے علاوہ کثیر تعداد میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین موجود تھے۔ اس پُروقار و شاندار تقریب میں تعلیمی میدان میں اپنی گرا ں قدر خدمات انجام دینے کے عوض محترمہ فہیم النساءباجی (نرسی)،جناب اختر حسین سر(بسمت) ، عمران شیر خان سر (کروندا ) ، جناب ادریس سر (ہنگولی)، جناب شیخ قدوس سر (ہائی اسکول ہنگولی ) و دیگر اساتذہ کو رکن راجیہ سبھا محترمہ فوزیہ تحسین خان کے ہاتھوں ریاستی مثالی معلّم ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ مذکورہ اساتذہ کو ایوارڈ کے ملنے پر تعلیمی حلقوں میں خوشی و مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے