कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عالمی نظام کی ناکامی نے قابض اسرائیلی سفاکیت کوبے لگام بنا دیا: حماس

غزہ:28؍جنوری:اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے واضح کیا ہے کہ قابض اسرائیل نے غزہ کے مشرق میں ایک قبرستان میں سینکڑوں قبروں کو کھود کر اپنے آخری فوجی کی لاش کی تلاش کے دوران ایک اور سنگین جرم انجام دیا ہے، جس میں انسانی، قانونی اور اخلاقی اقدار کی ہر قسم کی بے حرمتی کی گئی، یہ فعل غزہ پر جاری نسل کشی کی جنگ میں سینکڑوں بار دہرایا جا چکا ہے۔حازم قاسم نے منگل کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ "قابض اسرائیل اور اس کی فوج کی یہ اخلاقی اور قانونی بے لگامی اس بات کی عکاس ہے کہ عالمی نظام اسے اس جدید دور کے غیر مسبوق جرائم پر جوابدہ بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل کی فضائی حملوں میں آج صبح مشرق غزہ میں چار شہری شہید ہو گئے، جبکہ وہ زرد لائن کے باہر تھے۔قاسم نے زور دیا کہ یہ جرم اور ہمارے عوام کے خلاف جاری دیگر جرائم واضح ثبوت ہیں کہ غزہ میں نسل کشی کی جنگ مسلسل جاری ہے، یہ ہر قسم کی کوششوں کی کھلم کھلا توہین ہے جو جنگ بندی قائم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں اور جنگ بندی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ تمام باتیں جو ہماری عوام پر جنگ بندی اور امن و تعمیر کے ادارے قائم کرنے کے بارے میں ہو رہی ہیں، غزہ میں شہریوں کے روزانہ قتل کے تسلسل کے پیش نظر بالکل بے معنی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے