कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکھیل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھٹنا کی جانب سے ایوارڈ کے لئےسعدیہ فاطمہ عبدالخالق مدینتہ العلوم ناندیڑ مہاراشٹر منتخب

ناندیڑ:27؍جنوری (راست) ناندیڑ شہر (ریاست مہاراشٹرا) کی بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنفہ و ادیبہ ، اُردو اکیڈمی جدہ اور قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت ، غالب اکیڈمی نیو دہلی اور شاندار پٹیل جیسنگپور کولہاپور نیشنل ایوارڈ یافتہ مثالی معلمہ سعدیہ فاطمہ عبدالخالق مدینتہ العلوم تحتانیہ نسوان منڈھائی ناندیڑ مہاراشٹر کو اکھیل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھٹنا جو اُردو اساتذہ کی فعال منظم اور باوقار تنظیم ہے اس تنظیم کی جانب سے 2026 کے لئے ریاستی سطح کا مثالی معلمہ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔اکھیل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھٹنا مہاراشٹر کے ریاستی صدر محترم الحاج الدین فاروقی صاحب کے جاری کردہ مکتوب کے مطابق سال 2026 کے اس باوقار ریاستی سطح ایوارڈ کے لئے محترمہ سعدیہ فاطمہ باسط علی خان زوجہ عبدالخالق ناندیڑ کی علمی خدمات و اُردو ادب میں بے مثال نمایاں کارکردگیوں کے عوض یکم فروری 2026 بروز اتوار کو ڈاکٹر اے آر شیخ اسمبلی ہال اعظم کیمپس پونہ مہاراشٹر میں ہونے والے ریاستی سطح کا تعلیمی سیمینار منعقد ہے جس میں انھیں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا ، سعدیہ فاطمہ اُردو کے تئیں اپنی محنت ہمیشہ جاری وساری رکھتی ہیں ، قومی کونسل برائے فروغِ اُردو زبان نئی دہلی کے رسائل میں اکثر ان کی کہانیاں شائع ہوتی ہیں ، انھوں نے کئی مقابلہ جاتی تحاریر میں اول انعام حاصل کیا ہے ، تین اسٹیٹ ، مہاراشٹرا ،تلنگانہ اورکرناٹک کے لکچر سیریز مقابلے میں بھی انہوں نے انعام اول حاصل کیا ہے ، یہ تیسویں پارے پر انٹرنیشنل لیول پر 98.36 فیصد لے کر انعام اول حاصل کر چکی ہیں ، "فلسطین ماضی حال اور مستقبل "پر تحریری کتاب پر اول انعام حاصل کر چکی ہیں ، ان کے اب تک کے دیڑھ سو سے زیادہ مضامین ہندوستان کے کئی اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں ، کئی کہانیاں ، افسانے ، افسانچے ، بچوں کے لئے کہانیاں ، جاسوسی کہانیاں ، لکھی ہیں ، کئی سیمینارز میں شامل رہی ہیں اب تک 23 مقالے پیش کئے ہیں ، یہ کئی ایوارڈز ، پانچ ٹرافی ایک گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں ، انھیں مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ، ان کی جنرل نالج کی بناء پر، ممبئی میں "کون بنے گا کروڑ پتی” کے دو سیزن میں ( دو مرتبہ) انھیں بلایا گیا تھا ، وہاں بھی انھوں نے اپنی کارکردگی کے بناء KBC logo سے جڑے کئی گفٹس اور KBC کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے ، مثالی معلمہ اور بہترین مصنفہ کے طور پر سولہ سے زائد ایوارڈز ، ریاستی ، قومی و بین الاقوامی سطح پر سرفراز کیا گیا ۔علمی اور ادبی سرگرمیوں میں مسلسل مصروف رہنے کے سبب وہ اُردو دنیا میں اپنی ایک انفرادی شناخت رکھتی ہیں منکسر المزاجی اور صلح کل طبیعت و مزاج کے باعث اساتذہ برادری اور محکمہ تعلیم میں کافی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے