कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں 625,000 طلبا تعلیم سے محروم ہیں: اقوام متحدہ

غزہ:25؍جنوری:فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کے تمام اسکول جنگ کی وجہ سے بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے تین لاکھ طلبا تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔اونروا، اقوام متحدہ کی تعلیمی اور سائنسی تنظیم (یونیسکو)، اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (UNICEF) نے بدھ کو عالمی یوم تعلیم کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی غزہ جنگ کے آغاز سے 625,000 سے زائد طلبا تعلیم سے محروم ہیں۔تنظیموں نے تصدیق کی کہ جنگ کے نتیجے میں 22,000 اساتذہ تعلیم کے شعبے میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ اس شعبے میں 75 فیصد اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطینی طلبا اور اساتذہ بہ حفاظت تعلیم کی جانب واپس آسکیں۔وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ گذشتہ ہفتے کی صبح تک 4,327 طلبا و طالبات شہید اور 7,819 دیگر زخمی ہوئے۔ 231 اساتذہ اور منتظمین شہید ہوئے اور ان میں سے 756 مختلف زخمی ہوچکے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے