कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مولانا ابوالکلام آزاد اُردو ہائی اسکول، عنایت نگر پربھنی میں فوڈ فن فیٔر کا کامیاب انعقاد

پربھنی :4؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )مولانا ابوالکلام آزاد اُردو ہائی اسکول، عنایت نگر، پربھنی میں آج بتاریخ 3 جنوری 2026 بروز ہفتہ فوڈ فن فیٔر کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔جس کا افتتاح ہاںٔی اسکول کی صدر معلّمہ فرزانہ میڈم نے کیا اس موقع پر پراںٔمری اسکول کے صدر مدرس طاہر سر بھی موجود تھے پروگرام میں طلبہ، اساتذہ اور سرپرست حضرات کی بھرپور شرکت رہی۔ فوڈ فن فیٔر میں مختلف اقسام کے لذیذ کھانوں کے اسٹال لگائے گئے، جن میں روایتی اور جدید دونوں طرح کے پکوان شامل تھے۔اس تقریب کا مقصد طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کا جذبہ پیدا کرنا کاروبار کو سیکھنا تھا۔ طلبہ نے خود اسٹالز کی تیاری اور سجاوٹ کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور حفاظت کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے، جس کی وجہ سے پروگرام خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام ہی تدریسی وغیر تدریسی عملہ نے انتھک محنت کی جس میں مجیب سر،صابر سر ،ساجد سر،شکیل سر،اعجاز سر،عظمی باجی ،مصعب سر،ماجد سر،شاکر سر ،سمیر سر، شیخ افضل سر، روبینہ باجی ،ثناء رحمانی، کے نام قابل ذکر ہیں اس موقع پر سوسائٹی کے صدر عمران الرحمن خان اور شیخ نظیر صاحب نے مستقبل میں ایسے تعلیمی و تفریحی پروگرام زیادہ سے زیادہ منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے