कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں مختلف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس

جلگاؤں:19؍دسمبر(راست) اقرا شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں سخی ساوتری کمیٹی، خواتین تحفظ کمیٹی، اسٹوڈنٹ سیفٹی کمیٹی اور ٹرانسپورٹ کمیٹی کا ایک اہم اور مشترکہ اجلاس نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا مقصد طلبہ کی مجموعی بہبود، تحفظ، صحت سے متعلق آگاہی اور اسکول کے احاطے میں ایک محفوظ اور مثبت ماحول قائم کرنا تھا۔پروگرام کا آغاز مبشرا مبین شیخ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس مشترکہ اجلاس میں طبی ماہر ڈاکٹر مدحت فاطمہ شیخ ہارون، معروف فٹنس ماہر نگار شاہ اور پولیس نمائندہ سید نیلوفر نے شرکت کی اور رہنمائی فراہم کی۔ڈاکٹر مدحت فاطمہ نے طالبات کی صحت سے متعلق مسائل، نوعمر لڑکیوں کی خصوصی دیکھ بھال، ذاتی صفائی، غذائیت، ذہنی صحت اور باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے صحت کے معاملات میں شرم یا خوف کے بغیر بروقت علاج کروانے اور درست افراد سے بات چیت کرنے کی تلقین کی۔فٹنس ماہر نگار شاہ نے روزمرہ زندگی میں ورزش کی اہمیت، متوازن غذا، یوگا، پرانایام، جسمانی فٹنس اور موبائل فون و اسکرین ٹائم کے مضر اثرات پر تفصیلی معلومات فراہم کیں اور طلبہ کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل کی۔پولیس نمائندہ سید نیلوفر نے خواتین اور طالبات کے تحفظ سے متعلق قوانین، سائبر کرائم، ہراسانی، ٹریفک قوانین اور اسکول کے احاطے میں و سفر کے دوران اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کسی بھی پریشانی کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔پروگرام کی صدارت اسکول کے پرنسپل قاضی زمیرالدین نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ طلبہ کی حفاظت، خواتین کے احترام اور اسکول میں نظم و ضبط قائم رکھنے میں مختلف کمیٹیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اسکول انتظامیہ طلبہ کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔شیخ ذاکر بشیر نے مؤثر انداز میں پروگرام کا غرض و غایت اور طلبہ کے لیے اسکول میں دستیاب مختلف سہولیات پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی نظامت شیخ غزالہ قاسم نے انجام دی۔ والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ حنا کوثر جمیل اور مرزا انجم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ماؤں کو بیٹیوں کی بہتر دیکھ بھال کے سلسلے میں مفید مشورے دیے۔خان شگفتہ نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ خان تنظیم آرا نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے خان یاسمین آرا، شیخ سمیہ، خان سعدیہ، خان ناظمین، قاضی زینت، شیخ انیسہ، خان مہرونصہ، خان ممتاز اور شیخ رفعت نے بھرپور تعاون کیا۔یہ مشترکہ اجلاس اسکول کے طلبہ، بالخصوص طالبات کی حفاظت، صحت اور ہمہ جہت ترقی کے لیے نہایت مفید ثابت ہوا۔ حاضرین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں اسکول کے احاطے میں ایک مثبت اور محفوظ ماحول قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر محترم ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، چیئرمین ڈاکٹر طاہر شیخ صاحب، سیکرٹری اعجاز ملک اور سوسائٹی کے تمام عہدیداران نے اس خصوصی پروگرام کو سراہا جو صرف طالبات کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے