कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’ہم اُڑنے کی چاہ رکھتے ہیں، ناپتے نہیں آسماں ‘‘

برہانی گروپ آفاسکولز کے اشتراک سے بچوں کے لیے شاندار انٹر اسکول سائنس سیمینار

اورنگ آباد:19؍دسمبر(خان افراءتسکین)شہرِ اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں جاری ایجوکیشن ایکسپو 2025 کے علمی، فکری اور تحقیقی ماحول میں مائنڈز اِن موشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اور برہانی نیشنل اسکول کے اشتراک سے بچوں کے لیے ایک شاندار، بامقصد اور فکرانگیز انٹر اسکول سائنس سیمینار بعنوان
*“ہم اُڑنے کی چاہ رکھتے ہیں، ناپتے نہیں آسماں”*
کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس سیمینار کا مقصد بچوں میں سائنسی شعور بیدار کرنا، تحقیق و اختراع کی طرف راغب کرنا اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کی فکری تربیت کرنا تھا۔ اس سائنسی سیمینار میں شہرِ اورنگ آباد کے مختلف سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے نہایت جوش، اعتماد اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ شرکت کی اور اپنے خیالات کو جدید سائنسی انداز میں پیش کیا۔یہ سائنس سیمینار دو حصوں میں منعقد کیا گیا۔ گروپ A میں پانچویں تا ساتویں جماعت کے طلبہ شامل تھے، جس میں آٹھ اسکولوں کے ہونہار طلبہ نے حصہ لیا، جبکہ گروپ B میں آٹھویں تا دسویں جماعت کے طلبہ کو موقع دیا گیا، جس میں دس اسکولوں نے اپنی نمائندگی کی۔ دونوں گروپس کی جانب سے مجموعی طور پر اٹھارہ پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جن میں بچوں نے نہ صرف موضوعات پر گہری سمجھ کا مظاہرہ کیا بلکہ پُراعتماد انداز میں اپنی بات پیش کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سےڈاکٹر غفورالنساں صاحبہ(اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ Botany، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد، صدر و آرگنائزنگ سیکریٹری پی ایس ایف اے)نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سائنس ہی وہ طاقت ہے جو قوموں کے مستقبل کا تعین کرتی ہے۔ انہوں نے بچوں کی پیشکشوں کو سراہتے ہوئے انہیں تحقیق، مشاہدہ اور سوال کرنے کی عادت اپنانے کی تلقین کی۔دیگر معزز مہمانوں میں مخدوم فاروقی صاحب (پرنسپل، ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار وومن)،الشیخ مکرم بھائی باغوالا ( ممبر انجمن سیفی جماعت کمیٹی)،نایاب انصاری (چیف ایڈیٹر، ہندوستان ڈیلی)، مقیم دیشمکھ صاحب (ریٹائرڈ سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، ضلع پریشد ہنگولی–پربھنی) ،عبدالباسط صدیقی (ڈائریکٹر، مائنڈز اِن موشن فاؤنڈیشن)، ڈاکٹر انصاری ابرار احمد (سی ای او، برہانی گروپس آف اسکولز)شامل تھے، جنہوں نے بچوں کی علمی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ برہانی گروپس آف اسکولز کی جانب سے معزز مہمانوں کا شال اور گل دستہ پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سیمینار میں منصفین کے فرائض شہرِ اورنگ آباد کے نامور اساتذہ نے انجام دیے، جن میں محترمہ مہجبین نثار احمد (اسسٹنٹ پروفیسر، مائیکرو بایولوجی، مولانا آزاد کالج)، ڈاکٹر سیدہ روحینہ قادری صاحبہ (اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر جی وائی پی سی ایس اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی)، اور ڈاکٹر خان دریشہوار (اسسٹنٹ پروفیسر، ، واۓ ۔بی چوہان کالج آف فارمیسی) شامل تھے۔ منصفین نے نہایت باریک بینی، شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ تقریب کا آغاز برہانی نیشنل اسکول کے طلبہ کی کی قرأت سے ہوا اسکے بعد گروپ آف اسکول کے طلباء نےپُراثر نعتِ رسول ﷺ پیش کی ۔ پروگرام کے شروعات میں برہانی نیشنل اردو پری پرائمری اسکول کے ننھے طلبہ نے نظم *“لب پہ آتی ہے دعا”* پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ گروپ A کے موضوعات میں پلاسٹک کھانے والا خامرہ، بیماریوں پر قابو، مصنوعی ذہانت، جنک فوڈ اور قرآن و سائنس ایک تبصرہ جیسے اہم اور سائنسی و اخلاقی پہلوؤں پر مبنی موضوعات شامل تھے، جبکہ گروپ B میں مصنوعی ذہانت ، سماجی صحت، ڈیجیٹل آلودگی، عالمی حدّت اور“عالمی حدّت: ایک وجودی خطرہ”جیسے عصرِ حاضر کے نہایت حساس عالمی مسائل پر مؤثر پیشکشیں پیش کی گئیں۔
گروپ A سے انعامات کے حقدار:
اول: شیخ آمنہ تبرک (برہانی نیشنل اردو پرائمری اسکول)
دوم: کبیر خان (کریسنٹ انٹرنیشنل اسکول)
سوم: عبدالقوی (لِٹل فلاور انگلش اسکول)
اسی طرح گروپ B میں:
اول: سید ہمدان علی (کریسنٹ انٹرنیشنل اسکول)
دوم: شیخ سدرہ فاطمہ (برہانی نیشنل اردو ہائی اسکول)
سوم: سید عفان سید جمیل (اقراء اردو بوائز ہائی اسکول)
کامیاب طلبہ کو ٹرافی اور اسناد سے نوازا گیا، جبکہ طلبہ کی رہنمائی کرنے والے اساتذہ کو بھی سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔ شریک اسکولوں کو مومنٹو دیے گئے اور تمام شرکاء کو اسناد سے نوازا گیا۔
تقریب کی نظامت ڈاکٹر سید وہاب الحق نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی، جبکہ اختتام پر اظہارِ تشکر ڈاکٹر انصاری ابرار احمد (سی ای او، برہانی گروپس آف اسکولز)نے ادا کیا۔سائنس سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ، اساتذہ، والدین اور معزز شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت کے ساتھ یہ عظیم الشان علمی و تعلیمی پروگرام نہایت کامیابی، وقار اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے