कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صدر’’انجمن ریختہ گویاں‘‘ ڈاکٹر جاوید کمال کو تہنیت

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی جانب سے اہتمام

حیدرآباد۔17دسمبر(پریس نوٹ) بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی جانب سے حیدرآباد کے سماجی و ادبی حلقوں کی معروف شخصیت ڈاکٹر جاوید کمال کی تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر جاوید کمال ان دنوں اپنے نجی دورے پر سعودی عرب آئے ہوئے ہیں۔ایڈیٹر ’’ریختہ نامہ‘‘ ڈاکٹر جاوید کمال کی اس تہنیتی تقریب کی صدارت محمد سیف الدین نے کی۔ ابتداء میں سید عبدالحامد نے خیر مقدم کیا۔ صدر محفل محمد سیف الدین نے اپنے خطاب میں ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی سرگرمیوں سے واقف کرایا۔
کے این واصف نے مہمان ڈاکٹر جاوید کمال کا دلچسپ انداز میں تعارف پیش کیا۔
ڈاکٹر جاوید کمال نے اپنے خطاب میں اس بات پر مسر٘ ت کا اظہار کیا کہ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض شخصیت سازی کے ذریعہ اردو زبان کی ایک منفرد انداز میں خدمت انجام دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں یہ جان کر مسرؔت ہوئی کلب ایک لمبے عرصہ سے شخصیت سازی مقصد کے تحت اردو بولنے والوں کو فن خطابت کی تربیت دے رہاہے جس سے انسان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔
اس اجلاس میں کلب کے جن دیگر اراکین نے اظہار خیال کیا ان میں محمد مبین، ناصر خورشید عبدالغفّار، سید عتیق احمد، محمد فاروق الدین، نصیر صدیقی، اطہر محی الدین شامل تھے۔
بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے اساسی رکن و سعودی عرب کے معروف ہندوستانی بزنس مین سید این مسعود کے ہاتھوں ڈاکٹر جاوید کمال کی شال پوشی کی گئی۔ ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی رویت کے مطابق کلب کا یہ اجلاس صدر محمد سیف الدین کے اختتامی کلمات پر اختتام پذیر ہوا۔
واضح رہے کہ ٹوسٹ ماسٹرز کلب شخصیت سازی کے مقصد سے قائم ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس نے حال ہی میں اپنے قیام کے سوسال پورے کئے۔ تنظیم کا ہیڈکواٹر امریکہ میں ہے۔ ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی شاخین تقریباً دنیا کے ہر ملک میں قائم ہیں۔ انگریزی کے علاوہ ہر ملک میں ان کی علاقائی زبانوں میں بھی شاخیں کام کرتی ہیں۔ خود سعودی عرب میں انگریزی، عربی کے علاوہ اردو کے بشمول ہندوستان کی کئی زبانوں کے سینکڑوں کی تعداد میں ٹوسٹ ماسٹر کلب قائم ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے